اوورسیز پاکستانیز

اکنا المرکز نیویارک کے زیر اہتمام رائزنگ سٹار سکول، حفظ کلاسز سمیت دیگر تعلیمی و دینی منصوبوں کےلئے فنڈ ریزنگ

نیویارک ( اردو نیوز)اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ اکنا المرکز کے زیر اہتمام جاری رائزنگ اسٹار سکول، حفظ کلاسز سمیت متعدد تعلیمی منصوبوں کے لئے فنڈز اکھٹا کرنے کی غرض سے سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔کوئنز ویلج میں واقع ایک خوبصورت پارٹی ھال میں منعقد ا تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبالخصوص خواتین اور بچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اکنا المرکز کے ڈائریکٹر حافظ ظفیر اور ساتھیوں کی کاوش سے منعقدہ خوبصورت پروگرام میں مہمانان خصوصی ممتاز امریکی مسلم سکالر امام سراج اور مسلم کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور مساجد و اسلامی مراکز سے بھرپور تعاون کرنے والی مخیر شخصیت برادر عامر خان تھے۔

Imam Siraj Wahaj
Imam Siraj Wahaj

امام سراج وہاج اپنے طرز خطاب سے شرکاءکو محضوض کیا. انہوں اکنا کے لئے اپنی بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ امام سراج کہا کہ ایسے اداروں سے تعاون ہماری نسلوں کے بہترین مفاد میں ہے۔برادر عامر خان نے اپنے خطاب میں آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اکنا بہت اچھا کام کررہی ہے۔آپ سوچئے کہ آج اگر ہمارے اسلامی ادارے اور سکولز نہ ہوتے تو ہمارے نوجوان اور بچے کہاں سے مذہبی و اسلامی تعلیم حاصل کرپاتے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں اس ملک میں پیارے بنی پاک ﷺکی تعلیمات کے مطابق اپنے بچوں کی اسلامی عقائد کے مطابق تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنا چائیے اور اسکے لئے اکنا جیسے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چائیے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ٰنے قرآن میں واضح طور پہ ارشاد فرمایا ہے کہ ہر ذی کو موت کا مزا چکھنا ہے تو ہمیں چائیے کہ اس دنیا میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اللہ کی راہ اور دین کے کاموں پہ خرچ کریں یہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے۔ہم جو کچھ کمائیں ،نصف اللہ کی راہ میں خرچ کریں، وہ اس سے کہیں زیادہ نوازے گا۔

Imam Zafeer, ICNA

امریکن مسلم سوسائٹی کے ڈاکٹر ایمن ہمس نے اپنے مخصوص انداز میں فنڈ ریزنگ کی اور لوگوں سے زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کی استدعا۔انہوں نے اکنا المرکز کی خدمات مسلم کمیونٹی کےلئے کافی بے مثال ہیں۔ہمیں انکی سرگرمیوں اور پروگراموں میں تعاون کے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔ڈاکٹر ایمن نے خواتین سے بھی زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کی استدعا کی۔
قبل ازیں تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔حفظ کے سٹوڈنٹس ایم ڈی عاطف اور عجیب احمد نے تلاوت اور ترجمہ پیش کیا۔اکنا کے سابق مرکزی امیر ڈاکٹر خورشید خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ہمایوں حق اور حافظ ظفیر علی نے باری باری نظامت کے فرائض انجام دئیے۔امام حافظ ظفیر نے رائزنگ اسٹار، حفظ و قرآنک سکولوں کی کاردگی سے آگاہ کیا وہ گاہے بگاہے ڈونرز اور خصوصی تعاون کرنے والی چیدہ چیدہ شخصیات کا بھی ذکر کرتے رہے۔
رائزنگ سٹار سکول کے گریڈ کے سے لیکر چھٹے گریڈ اور حفظ سکول کے طالبعلموں نے کارکردگی پیش کی اور شرکاء سے زبردست داد پائی۔اکنا المرکز اور ریلیف کی سرگرمیوں اور خدمات کے حوالے سے ویڈیو پریزنٹیشنز دی گئیں۔اس موقع پر نمایاں خدمات پر برادر عامر خان،ڈاکٹر ناہید سلطانہ، برادر سمیع الرحمان اور برادر ساجد شاہ کو ایوارڈز دئے گئے. اکنا کے رضا کاروں میں بھی تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔برادر حامد خان اور حافظ ظفیر نے معززین ،مہمانوں ، سپانسرز اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ کے حافظ احمد نے دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔٭

Related Articles

Back to top button