اوورسیز پاکستانیز

اکنا نیو جرسی کے زیر اہتمام عظیم الشان ”فیملی ڈے“ سکس فلیگ پارک میں 14 ستمبر کو ہوگا

پوراسکس فلیگز پارک مسلم امریکن کمیونٹی کےلئے مخصوص ہو گا ،بچے دن بھر رائیڈز انجوائے کریں گے، باسکٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی محمد عبدالرﺅف شرکت کرینگے

پورا گریٹ ایڈونچر سکس فلیگ پارک مسلمانوں کےلئے مخصوص ہو گا، صرف حلال کھانوں کا بندوبست ہو گا، وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ مکمل اسلامی ماحول ہوگا
فیملی ڈے کی خاص بات ہو گی جہاں دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں ہر عمر کے افراد شریک ہوتے ہیں وہاں ہر عمر کے افراد کی دلچسپی کے لئے کچھ نہ کچھ ہوگا

نیویارک( ازدو نیوز) اکنا نیو جرسی کے زیر اہتمام14 ستمبر بروز جمعہ کوسکس فلیگ پارک نیوجرسی میں فیملی ڈے منعقد ہوگا۔ جس میں حسب معمول ہزاروں خاندان شرکت کرینگے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پورا گریٹ ایڈونچر سکس فلیگ پارک مسلمانوں کے لئے مخصوص ہو گاجہاں نہ صرف حلال کھانوں کا بندوبست ہو گابلکہ وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ مکمل اسلامی ماحول ہوگا۔ اس فیملی ڈے کی خاص بات ہو گی جہاں دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں ہر عمر کے افراد شریک ہوتے ہیں وہاں ہر عمر کے افراد کی دلچسپی کے لئے کچھ نہ کچھ ہوگا۔ بہت سے خاندان جو عام دنوں میں اس قسم کی تفریحی مقامات پر نہیں جاتے ان کے لئے آسانی ہو گی ۔
پارک دن بارہ بجے سے رات گیارہ بجے تک کھلا رہے ۔ اس دوران بچے اپنے اہل خانہ کے ساتھ دن بھر پارک میں موجود رائیڈز سے محظوظ ہو سکیں گے جبکہ مسلم کمیونٹی اور خاندانوں کو ایک ساتھ پورا دن گذارنے کا موقع ہو گا ۔
پروگرام کے انچارج انعام الرحیم نے اپنے ایک بیان میں نیو یارک ،نیو جرسی اور قریبی ریاستوں کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ آپ شریک ہونگے تو بار بار اس میں شرکت کی خواہش کرینگے۔ اس گریٹ ایڈونچر پروگرام میں باسکٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی محمد عبدالرﺅف شرکت کرینگے۔ اس کے علاوہ جمعہ کی با جماعت نماز کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے http://www.icna-nj.org/gmadوزٹ کریں۔

Related Articles

Back to top button