اوورسیز پاکستانیز

چوہدری اعجاز فرخ کی یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں شرکت، شہداءکی قربانی کو خراج تحسین

ہم ان جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ملک و قوم کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر دیں ۔چوہدری اعجاز فرخ

پیپلز پارٹی کے ساتھی ، کارکنان پوری پاکستانی قوم کی طرح شہداءکی قربانیاں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی اور انشاءاللہ وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد اعجاز فرخ نے پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے چوہدری شیراز فرخ چوہدری بھی موجود تھے ۔ تقریب میں جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا گیا ، شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم کشمیری عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور شہداءکشمیر کےلئے بھی دعا ماگی گئی ۔


تقریب میں چوہدری اعجاز فرخ کی تقریب کے مہمان خصوصی اور امریکہ کے دورے پر آئے گورنر سندھ عمران اسماعیل ، قونصل جنرل عائشہ علی سمیت دیگر سفارتی حکام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ وہ پاکستان قونصلیٹ کے مشکور ہیں کہ انہیں اس اہم قومی تقریب میں مدعو کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم شہداءکی قربانیوں کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ملک و قوم کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر دیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی ، کارکنان پوری پاکستانی قوم کی طرح شہداءکی قربانیاں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی اور انشاءاللہ وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

Chaudhry Ijaz Farrukh, PPP USA

Related Articles

Back to top button