امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن تنویر احمد وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف کوارڈی نیٹر یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس مقرر

Pakistani American Tanveer Ahmed appointed as Coordinator to CM Punjab for Youth Affairs and Sports

چوہدری ضمیر احمد، چوہدری پرویز ریاض ، مرزا خاور بیگ، عدیل شجاع گوندل، شاہد وسیم وڑائچ، چوہدری عامر اقبال ،عرفان چیمہ ، عدنان طاہر، عثمان چوہدری کی مبارکباد

لاہور ( اردو نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت تنویر احمد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا چیف کوارڈی نیٹر برائے یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس مقرر کرد یا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کی جانب سے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کرد یا گیا ہے ۔

تنویر احمد نے چوہدری پرویز الٰہی اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اتریں گےاور یوتھافئیرز اور سپورٹس کی ترقی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

 

Zameer Chaudhry, Parvez Riaz, Tanweer Ahmad, PTI USA
Zameer Chaudhry, Parvez Riaz, Tanweer Ahmad, PTI USA

 

پاکستان تحریک انصاف نیویارک اور یوایس اے کے قائدین اور کمیونٹی کی اہم شخصیات چوہدری ضمیر احمد، چوہدری پرویز ریاض ، مرزا خاور بیگ، عدیل شجاع گوندل، شاہد وسیم وڑائچ، چوہدری عامر اقبال ،عرفان چیمہ ، عدنان طاہر، عثمان چوہدری کی جانب سے تنویر احمد کو مبارکباد دی گئی ہے اور عمران خان اورپرویز الٰہی کایوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندگی پر شکرئیہ ادا کیا گیا ہے۔

Tanveer Ahmed, Coordinator to CM Punjab for Youth Affairs and Sports

Related Articles

Back to top button