پاکستان

امیگریشن کے ٹیکساس میں چھاپے،52گرفتاریاں

یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے جنوبی ٹیکساس میں غیر قانونی اور مجرمانہ ریکارڈ کے حامل غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چارروزہ آپریشن کیا گیا جس میں کل52افراد کو گرفتار کیا گیا

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف یہ آپریشن سان انٹونیو، لاریڈو، آسٹن، واکو سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا جس میں 46مرد جبکہ چھ خواتین کو حراست میںلیا گیا، تعلق میکسیکیو، ہنڈورس اور کیوبا سے تھا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ ہفتے امیگریشن حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے میکسیکو سمیت جنوبی بارڈر کے ذریعے امریکہ آنے والے دو ہزار تارکین وطن کو ڈیپورٹ کریں
وہ تارکین وطن ہیں کہ جنہوں نے امریکہ پہنچنے کے بعد پناہ کی درخواست دی تھی۔ ان کے کیسز فاسٹ ٹریک سسٹم کے تحت پراسیس کئے گئے اور ان کے خلاف ڈیپورٹیشن آرڈرز جاری کئے گئے
حال ہی میں جنوبی ٹیکساس میں امیگریشن حکام کا ہونیوالا آپریشن مذکور ہ صدارتی ہدایت کے تحت نہیں بلکہ امیگریشن حکام کی جانب سے معمول کے مطابق جاری آپریشن کا ایک حصہ ہے

ہیوسٹن ( اردو نیوز ) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (یو ایس آئی سی ای ) کی جانب سے جنوبی ٹیکساس میں غیر قانونی اور مجرمانہ ریکارڈ کے حامل غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چارروزہ آپریشن کیا گیا جس میں کل52افراد کو گرفتار کیا گیا ۔غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف یہ آپریشن سان انٹونیو، لاریڈو، آسٹن، واکو سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا جس میں 46مرد جبکہ چھ خواتین کو حراست میںلیا گیا ۔ اس آپریشن میں گرفتار ہونیوالے تارکین وطن کا تعلق میکسیکیو، ہنڈورس اور کیوبا سے تھا۔گرفتار ہونیوالے بیشترتارکین وطن جن کی تعداد35بتائی گئی ہے، کا پہلے سے مجرمانہ ریکارڈ تھا۔18افراد ایسے تھے کہ جن کو مفرور قراردیا گیا تھا اور ان کےخلاف ڈیپورٹیشن آرڈرتھے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ ہفتے امیگریشن حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے میکسیکو سمیت جنوبی بارڈر کے ذریعے امریکہ آنے والے دو ہزار تارکین وطن کو ڈیپورٹ کریں ۔ یہ وہ تارکین وطن ہیں کہ جنہوں نے امریکہ پہنچنے کے بعد پناہ کی درخواست دی تھی۔ ان کے کیسز فاسٹ ٹریک سسٹم کے تحت جلد از جلد پراسیس کئے گئے اور فیصلہ ان کے خلاف آیا جس کے نتیجے میں ان کے خلاف ڈیپورٹیشن آرڈرز جاری کئے گئے ۔ڈیموکریٹس کی مداخلت کی وجہ سے صدر کی جانب سے عین وقت پر دو ہزار تارکین وطن کے خلاف ڈیپورٹیشن آپریشن دو ہفتے کےلئے موخر کر دیا گیا
حال ہی میں جنوبی ٹیکساس میں امیگریشن حکام کا ہونیوالا آپریشن مذکور ہ صدارتی ہدایت کے تحت نہیں بلکہ امیگریشن حکام کی جانب سے معمول کے مطابق جاری آپریشن کا ایک حصہ ہے جس میں مجرمانہ ریکارڈ اور ڈیپورٹیشن آرڈرز والے تراکین وطن کو ہداف بنایا جاتا ہے۔

ICE arrests 52 in South, Central Texas during a 4-day enforcement surge

Related Articles

Back to top button