بین الاقوامی

نیویارک پولیس کے پریسنٹ کمانڈرز کے پریسنٹ کونسل انٹرویوز کرے گی ، مئیربل ڈبلازیو

ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پریسنٹ کونسل کو تین سے پانچ نام بھیجے جائیں گے ، ان آفیسرز کے کونسل انٹرویو کرے گی ، اس اقدام سے پولیس اور کمیونٹی میں تعاون کو فراغ کے ساتھ ساتھ احتساب کے عمل کو مزید موثر بنانے میںبھی مدد ملے گی

نیویارک (اردونیوز )نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نیویارک سٹی میں موجود تمام 77پریسنٹ (پولیس سٹیشن) میں کمانڈنگ آفیسر کی تعیناتی میں پریسنٹ کونسل کا بھی اہم کردار ہوگا۔ کمانڈنگ آفیسرز کی تعیناتی سے پہلے پریسنٹ کونسل تین سے پانچ تجویز کردہ پولیس آفیسرز کے انٹرویو کرکے انی سفارشات پولیس کمشنر کو بھیجے گی جو کہ ان سفارشات کی روشنی میں کمانڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے ۔پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اس بڑے فیصلے کا اعلان مئیر بل ڈبلازیو نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
واضح رہے کہ مذکورہ آئیڈیا بروکلین بوروپریذیڈنٹ اور نیویارک سٹی کے آئندہ مئیر کے امیدوار ایرک ایڈمز کا تھا ۔ مئیر بل ڈبلازیو نے اپنی پریس کانفرنس میں نہ صرف ایرک ایڈمز ک اور ان کے آئیڈیا کا ذکر کیا بلکہ اس نئے فیصلے کاکریڈٹ بھی ایرک ایڈمز سمیت دیگر قائدی کو دیا ۔ واضح رہے کہ ایرک ایڈمز ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ کیپٹن و سابق آفیسر ہیں ۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پولیس کمشنر ڈرموٹ شے نے بھی مئیر ڈبلازیو کے کمانڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کے فیصلے کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک کمانڈنگ آفیسر کی حیثیت سے اپنی سروس کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور اس تجربے کے پیش نظر ، وہ سمجھتے ہیں کہ مذکورہ اقدام پولیس اور کمیونٹی میں تعلقات کے فروغ اور کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے سلسلے میں درست اقدام ہوگا۔
بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ کمیونٹی اور پولیس میں اعتماد کا رشتہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ مذکورہ فیصلے سے اعتماد سازی میں بہت فائدہ ہوگا۔
مئیر ڈبلازیو نے کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جگہ پولیس سٹیشن میں کمانڈنگ آفیسر کی پوسٹ خالی ہو گی ، ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پریسنٹ کونسل کو تین سے پانچ نام بھیجے جائیں گے ۔ ان آفیسرز کے کونسل انٹرویو کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پولیس اور کمیونٹی میں تعاون کو فراغ کے ساتھ ساتھ احتساب کے عمل کو مزید موثر بنانے میںبھی مدد ملے گی ۔
واضح رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 77پریسنٹ ، 12ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ ، 9ہاوسنگ پولیس سوس ایریاز ہیں ۔

Related Articles

Back to top button