پاکستان

آپ کا بے حد مشکور ہوں ، عمران خان کی تحریک انصاف یو ایس اے کی ٹیم سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ واشنگٹن کے آخر میں تحریک انصاف یو ایس اے کے ساتھیوں سے وزراءکے ہمراہ تفصیلی ملاقات کی اور ان کا کمیونٹی کنونشن سمیت کردارپر شکرئیہ ادا کیا

نیویارک (اردو نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ واشنگٹن کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کا کیپیٹل ون ایرینا میں تاریخی اور کامیاب کنونشن کے انعقاد پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس شکرئیہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔پاکستان ایمبسی میں وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف یو ایس اے کے مقامی قائدین چوہدری پرویز ریاض ،جانی بشیر، امجد نواز، ضمیر احمد چوہدری ، عدیل شجاع گوندل ، مرزا خاور بیگ، وحید سلطان، عمران اگرہ ، محمد مالک، ضمیر خان ،خورشید احمد بھلی، مظہر چغتائی، عمران بٹ ،ندیم یوسف کسانہ، زمان آفریدی ، سیم خان سمیت دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر عمران خان کے ساتھ وفاقی وزراءو ان کے وفد کے اہم ارکان شاہ محمود قریشی ، علی زیدی ، سید ذوالفقار بخاری ، سجاد برکی،ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ، نرجس بخاری ، قیصر جاوید اور امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان بھی موجود تھے ۔
عمران خا ن نے تحریک انصاف کے ساتھیوں سے کہا کہ ایک عزم کے ساتھ اپنی زندگی گذاریں اور اپنی زندگی کا ایک مشن ضرور بنائیں اور نیک نیتی سے اس پر کاربند ہو جائیں ۔ انہوں نے تحریک انصاف کے ساتھیوں کے ساتھ اپنی زندگی کی کہانی بھی شئیر کی ۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے ساتھیوں سے کہا کہ وہ متحد اور منظم ہو کر اپنا اجتماعی کردار ادا کریں ، اجتماعی طور پر کامیاب ہو جائیں گے تو انفرادی طور پر از کود کامیاب ہو جائیں گے ۔

Imran Khan, PTI USA

Tags
Show More

Related Articles

Close