بین الاقوامی

عمر زیدی ، نیویارک سٹی میں جوڈیشل ڈیلیگیٹ کے واحد پاکستانی امریکن امیدوار

ستائیس سالہ ، ہارورڈ گریجویٹ عمر زیدی اگر منتخب ہوتے ہیں تو وہ نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن جوڈیشنل ڈیلیگیٹ ہوں گے

نیویارک (اردونیوز )نیویارک سٹی کے بائیس جون کو ہونیوالے الیکشن میںعمر زید ی ،واحد پاکستانی امریکن امیدوار ہیں کہ جو جوڈیشل ڈیلیگیٹ کے امیدوار ہیں ۔ ستائیس سالہ ، ہارورڈ گریجویٹ عمر زیدی اگر منتخب ہوتے ہیں تو وہ نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن جوڈیشنل ڈیلیگیٹ ہوں گے ۔وہ نیویار ک کے کوینز بورو کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 40سے جوڈیشل ڈیلیگیٹ کا الیکشن لڑرہے ہیں۔ عمر زید ی نے ہارورڈ یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشن ، گورنمنٹ افئیرز اینڈ فارن افئیرز میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔
عمر زیدی کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی میں جج کے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو جوڈیشل ڈیلیگٹ کی نامزدگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو پاکستانی امریکن ہونے کی حیثیت سے جج کے امیدواروں کی نامزدگی کے سلسلے میں ان کا ایک کردار ہوگا۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی ڈسٹرکٹ40میں انہیں ووٹ دیں عمر زیدی، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت عالم زید ی کے صاحبزادے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آج رات تک معلوم ہو جائیگا کہ نیویارک سٹی کا آئندہ مئیرکون ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں پاکستانی ووٹوں کی طاقت کیا ہے ، کمیونٹی آج ثابت کر سکتی ہے
یہ بھی پڑھیں : فاطمہ باریاب، نیویارک سٹی کونسل انتخابی میدان میں واحد پاکستانی امریکن امیدوار

 

Umar Zaidi for Judicial Delegate NYC

Related Articles

Back to top button