پاکستان

چوہدری برادران کی بنی گالا یاترا، عمران خان کی وزارت عظمی اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی راہ ہموار

اسلام آباد (اردو نیوز ) چوہدری برادران کی بنی گالا یاتراکے بعدعمران خان کی وزارت عظمی اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی راہ ہموارہو گئی ہے ۔چوہدری برادران پر مشتمل مسلم لیگ ق کے وفدکی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری برادران اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کوئی ڈیمانڈ نہیں کی گئی بلکہ ق لیگ کے وفد نے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

Imran Khan, Shujaat Hussain, Parvez Elahi meeting (3)ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے عمران خان کو غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی اور ق لیگ کو وزارتیں دینے کا معاملہ پی ٹی ائی سربراہ کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفاد میں ق لیگ نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ،ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ پی ٹی ا?ئی سربراہ کا ساتھ دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے عمران خان کے منشور سے متفق ہیں، عمران خان نے بھی مسلم لیگ ق کے وفد کے اراکین کا خیر مقدم کیا اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، نعیم الحق ودیگر موجود تھے۔عمران خان سے چوہدری شجاعت کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی، جس کے بعدق لیگ کا وفد میڈیا سے گفتگو کے بغیر روانہ ہوگیا۔

Imran Khan, Shujaat Hussain, Parvez Elahi meeting (2)

Related Articles

Back to top button