پاکستان

احسن چغتائی کی مئیر ایڈمز انتظامیہ میں شمولیت کمیونٹی کی بڑی کامیابی ہے

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیات راجہ ساجد، راجہ رضوان اور راجہ ظفر کی جانب سے احسن چغتائی کو سینئر ایڈوائزر مقرر ہونے پر مبارکباد ، تقرری کو ، بڑے استقبالیہ کا اہتمام

مجھے جو سپورٹ اور عزت دی ہے ، وہ میرے لئے بہت حوصلہ افزا ہے، کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ کمیونٹی کی ترقی ، ان کےلئے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کےلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کروں گا، احسن چغتائی
ہم مئیر ایرک ایڈمز کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے احسن چغتائی کو سینئر ایڈوائزر مقرر کرکے سٹی انتظامیہ کو پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کا اہم نمائندگی دی، راجہ ساجد، راجہ رضوان
استقبالیہ میں قونصل جنرل عائشہ علی ، چوہدری اکرم ، ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین ، بورو پریذیڈنٹ آفس کے معاون عمر عثمان کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیات راجہ ساجد، راجہ رضوان اور راجہ ظفر کی جانب سے نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کے سینئر ایڈوائزر مقرر ہونےو الے احسن چغتائی کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا اور احسن چغتائی کو سینئر ایڈوائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تقرری کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم کامیابی قرار دیا گیا ۔
شیرازی ریسٹورنٹ میں دئیے گئے بڑے اور پرتکلف استقبالیہ میں احسن چغتائی کے علاوہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی ، ناسا کاو¿نٹی کے چوہدری اکرم ، ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین ، بورو پریذیڈنٹ آفس کے معاون عمر عثمان نے خصوصی طور پر شرکت کی اورانہوں نے بھی راجہ برادان کے ساتھ ملکر احسن چغتائی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ۔
استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کے علاوہ راجہ فیملی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احسن چغتائی اور قونصل جنرل جب استقبالیہ میں پہنچے تو راجہ برادران نے انہیں پھول پیش کئے اور استقبالیہ میں خوش آمدید کہا ۔تقریب میں نظامت کے فرائض سینئر صحافی معوذ اسد صدیقی نے ادا کئے ۔قاری محمد مدثر نقشبندی نے تلاوت قرآن مجید کی ۔
قونصل جنرل عائشہ علی کا کہنا تھا کہ نیویارک میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کا مقامی نظام میں متحرک ہونا اور اہم ذمہ داریاں حاصل کرنا خوش آئند ہے۔
سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی نے راجہ ساجد، راجہ رضوان اور راجہ ظفر کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی نے مجھے جو سپورٹ اور عزت دی ہے ، وہ میرے لئے بہت حوصلہ افزا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ کمیونٹی کی ترقی ، ان کے لئے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔
راجہ ساجد کا کہنا تھا کہ ہم مئیر ایرک ایڈمز کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے احسن چغتائی کو سینئر ایڈوائزر مقرر کرکے سٹی انتظامیہ کو پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کا اہم نمائندگی دی ۔راجہ ساجد کا مزید کہناتھا کہ وقت آگیا ہے کہ نیویارک سمیت امریکہ میںبسنے والی کمیونٹی ، اہم ایوانوں میں اب اپنی نمائندگی خود کرے ۔راجہ ساجد نے احسن چغتائی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری کمیونٹی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو رہے گی اور ان سے بھرپور تعاون کرے گی
راجہ رضوان اور راجہ ظفر نے بھی احسن چغتائی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کا شمار بڑی کمیونٹیز میں ہوتا ہے ۔ مئیر ایڈمز کی انتظامیہ میں احسن چغتائی کی تقرری سے کمیونٹی کا اس کا جائز مقام ملا ہے جس پر کمیونٹی مئیر نیویارک کی مشکور ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکرم رحمانیہ ، معوذ اسد صدیقی ، اسد چوہدری ،عذرا ڈار، راجہ حسن احمد، نصرت سہیل، محمد آصف، رضوان قریشی ،ظہیرمہر، راحیلہ فردوس، شکیل شیخ ، عثمان عباس، عدنان بخاری ،عدنان بخاری ، خرم خان ، شہریار چوہدری ،طارق الرحمان ، فاطمہ باریاب نے بھی احسن چغتائی کو سینئر ایڈوائزر مقرر ہونے پر مبارکباددی ۔
تقریب میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز بھی پیش کئے گئے ۔
احسن چغتائی ، نیویارک سٹی میں سینئر ایڈوائزر جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونےو الے پہلے پاکستانی امریکن ہیں ۔

Related Articles

Back to top button