پاکستان

عمران خان کا دورہ امریکہ

عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد رواں سال میں دو بار امریکہ کا دورہ کریں گے ،پہلی باررواں ماہ واشنگٹن کا پانچ روزہ دورہ کریںجبکہ ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

دورہ واشنگٹن کے دوران وزیر اعظم عمران خان ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ٹرمپ انتظامیہ ،سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ،ورلڈ بنک ، آئی ایم ایف ،پنٹا گان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے
عمران ٹرمپ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، دو طرفہ امور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کی امریکی کوششیں، طالبان جاری مذاکرات سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی ، خطے کی صورتحا ل بھی زیر بحث آئے گی
وزیر اعظم قومی وسائل کی بچت سکیم کے تحت واشنگٹن میں کسی ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ پر قیام کریں گے جبکہ انکے وفد میں شامل وزراءو حکام بھی کسی مہنگے ہوٹل کی بجائے سستے ہوٹلز میں قیام کریں گے
سیاسی پنڈتوں کے مطابق پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کا دورہ واشنگٹن پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا

نیویارک (اردو نیوز ) عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد رواں سال میں دو بار امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ وہ پہلی باررواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں واشنگٹن کا پانچ روزہ دورہ کریں جبکہ ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔امکان ہے کہ وزیر اعظم 20جولائی کو واشنگٹن پہنچیں گے تاہم وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق حتمی تاریخ کا اعلان جلد اسلام آباد یا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا جائیگا۔دورہ واشنگٹن کے دوران وزیر اعظم عمران خان ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ٹرمپ انتظامیہ ،سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ،ورلڈ بنک ، آئی ایم ایف ،پنٹا گان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔عمران ٹرمپ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، دو طرفہ امور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کی امریکی کوششیں اور امریکہ طالبان جاری مذاکرات سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی ۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحا ل کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔وزیر اعظم قومی وسائل کی بچت سکیم کے تحت واشنگٹن میں کسی ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ پر قیام کریں گے جبکہ انکے وفد میں شامل وزراءو حکام بھی کسی مہنگے ہوٹل کی بجائے سستے ہوٹلز میں قیام کریں گے۔ اسی طرح وزیر اعظم جب ستمبر میں امریکہ آئیں گے تو بھی ان کے قیام پر کم سے کم اخراجات کی پالیسی پر عمل کیا جائیگا۔سیاسی پنڈتوں کے مطابق پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کا دورہ واشنگٹن پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا

Imran Khan, USA Visit 2019

Related Articles

Back to top button