اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن سوسائٹی کے صدر عمران سید کے زیر اہتمام بین المذہبی دعائیہ تقریب

قریب مین مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والی اہم مقامی مذہبی شخصیات کے علاوہ کارنیگی کی مئیر سٹیسی رٹز اور جج جیک کوبس لیک نے خصوصی طور پر شرکت کی

پنسلوینیا(اردو نیوز ) پاکستانی امریکن سوسائٹی کے صدر عمران سید نے ایشین امریکن چیمبر کی صدر کینک لیئر کے تعاون سے پٹزبرگ میں یہودی عبادتگاہ ٹری آف لائف (پنسلوینیا)میں ہونیوالے فائرنگ کے المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے ایک بین المذہبی دعائیہ تقریب اور فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا ۔عمران کے زیر اہتمام منعقدہ اس خصوصی تقریب مین مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والی اہم مقامی مذہبی شخصیات کے علاوہ کارنیگی کی مئیر سٹیسی رٹز اور جج جیک کوبس لیک نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران سید نے کہا کہ دکھ، تکلیف اور سوگ کے اس موقع پر امریکن مسلم کمیونٹی جیوئش امریکن کمیونٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور جن افراد کے عزیز و اقارب اس المناک سانحہ میں جاں بحق ہوئے ہیں ، ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔اس موقع پر جاں بحق ہونیوالے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔اس موقع پر مسلم امریکن نے خون کے عطیات دینے کے علاوہ ایک فنڈ ریزنگ میں 240,000ڈالرز بھی جمع کئے ہیں ۔٭

Related Articles

Back to top button