اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں ”VOSA TV“ کی تیسری سالگرہ

مسلسل نشریات کے تین سال کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستانی امریکن کمیونٹی اور جرنلسٹس کمیونٹی کی جانب سے فہیم میاں اور راناز اہد کو مبارکباد ، تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن ٹی چینل ”وائس آف ساوتھ ایشیاء“ جو کہ ”VOSA“ ٹی وی کے نام سے جانا جاتا ہے ، کی مسلسل نشریات کے تین سال مکمل ہونے پر اس کی تیسری سالگرہ منائی گئی ۔”VOSA“ ٹی وی کے پریذیڈنٹ فہیم میاں اور چیف ایگزیکٹو رانا زاہد کے زیر اہتمام لانگ آئی لینڈ میں منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی تھیں ، اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی پریش منسٹر ڈاکٹر مریم شیخ نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، ارکان اور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے جرنلسٹس نے شرکت کی اور ”ووساٹی وی “کے فہیم میاں اور رانا زاہد کو چینل کی نشریات کو مسلسل تین سال تک جاری رکھنے اور آگے بڑھانے پر مبارکباد دی ۔تقریب میں نظامت کے فرائض پاکستانی کمیونٹی کی معروف ادبی شخصیت و شاعر رئیس وارثی نے نہایت ہی خوبصورتی سے اور اپنے مخصوص انداز میں ادا کئے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ عتیق قادری نے تلاو ت کی سعادت حاصل کی ۔رانا اخلاق نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔
رانا زاہد نے فہیم میاں اور ”ووساٹی وی “ انتظامیہ کی جانب سے مہمانان خصوصی اور شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فہیم میاں اور میں نے پاکستان میں دس سے زائد سال تک اپنے صحافتی سفر کو امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ”ووساٹی وی “ کی شکل میں امریکہ میں بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارا صحافتی بیک گراو¿نڈ پرنٹ میڈیا سے تھا لیکن امریکہ میں وقت کے تقاضوں کے پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے الیکٹرونک میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا اور اللہ تعالیٰ ، کمیونٹی اور اپنے ناظرین و کرم فرماو¿ں کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے شروع دن سے لے کر آج تک ہماری حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی ۔اس موقع پر رانا زاہد نے ”ووساٹی وی “ کے تین سال کے بارے بنائی گئی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی ۔

قونصل جنرل عائشہ علی نے ”ووساٹی وی “ کے فہیم میاں اور رانا زاہد کو ٹی وی چینل کے تین سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی ملک و قوم کا سرمائیہ ہے ۔ اس کمیونٹی کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ میں ہماری کمیونٹی جو کہ ملک کے طول و عرض میں مقیم ہے، کو ”کمیونٹی میڈیا “ با خبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔کسی بھی ملک اور کمیونٹی میں میڈیا کا اہم کردار ادا ہوتاہے اور ان کی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میںپاکستانی کمیونٹی کے میڈیا کے اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔
تقریب سے پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات قمر بشیر، کیپٹن عدیل رانا، عظیم ایم میاں ، امتیاز احمد (الریان فیونرل ہوم ) ، نصرت سہیل، امین غنی ، پرویز صدیقی ، چوہدری پرویز ریاض امراءنے خطاب کے دوران فہیم میاں اور رانا زاہد کو ”ووساٹی وی “ کی تیسری سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”ووساٹی وی “ ٹی وی نے تین سال کے قلیل وقت میں بڑی ترقی کی ہے ۔میڈیا ، کمیونٹی کو با خبررکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کمیونٹی اور میڈیا کی ترقی ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہے ۔اس لئے دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ تین سالوں کے دوران فہیم میاں اور رانا زاہد نے جس طرح دن رات محنت اور کام کیا ، یہی ان کی ترقی کا راز ہے ۔ کمیونٹی کو اس محنت کی قدر کرنی چاہئیے ۔
پاکستان مشن کی پریس منسٹر ڈاکٹر مریم شیخ نے بھی ”ووساٹی وی “ کے فہیم میاں اور رانا زاہد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا کردار ہر دور میں بالخصوص موجود دور میں بہت اہم ہے۔ میڈیا کے فرنٹ پر جو لوگ بھی اپنا کردارمحنت اور لگن سے ادا کررہے ہیں ، ہم ان کی خدمات کو سراہتے ہیں ۔
”ووساٹی وی “ کے پریذیڈنٹ فہیم میاں نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ ووسا ٹی وی جلد نیوز کے ساتھ ساتھ انٹر ٹینمنٹ چینل بھی شروع کرے گا تاکہ کمیونٹی کو با خبر رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں تفریح بھی فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جہاں بھی موجود ہیں ، اس کا تمام تر کریڈٹ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور کمیونٹی کی سپورٹ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ہم محنت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے اور ہمیں ہمیشہ کمیونٹی کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت رہے گی ۔

Related Articles

Back to top button