پاکستانکالم و مضامین

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نیویارک پولیس کے اعلیٰ حکام کی تقری کی خوشی میں استقبالیہ

ڈپٹی چیف میکسی میل ٹولین ٹینو ، ڈپٹی انسپکٹر ٹاو¿ چین اور ڈیٹیکو کارمیلو کے اعزاز میں استقبالیہ ہیپی فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کی چئیر پرسن ذکیہ خان، احسن اعجاز، علینا، عبدالرحیم اور راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل کی جانب سے دیا گیا

نیویارک : پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی چیف کمیونٹی افئیرز کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈپٹی چیف میکسی میل ٹولین ٹینو ، ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 62پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر ٹاو¿ چین اور62پریسنٹ کے ہی ڈیٹیکٹو کارمیلو وینڈرا کو ان کی ترقی پر مبارکبا د دی گئی ہے اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔

استقبالیہ کے اہتمام فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کی چئیر پرسن ذکیہ خان، احسن اعجاز اور راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل نے کیا ۔ فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر باتھ ایونیو پر دئیے جانیوالے استقبالیہ میں نیویارک پولیس کے انسپکٹر رچرڈ ٹیلر،کمانڈنگ آفیسر کمیونٹی افیئرز،انسپکٹر وکٹوریہ پیری،ڈیٹیکٹو62پریسنٹ اسٹیفن اگوسٹا ، 67پریسنٹ کے ڈپٹی انسپکٹرگیبی سلیبا،70پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر ڈپٹی انسپکٹر بروس سپرینو،66ڈپٹی انسپکٹر کاسٹر،پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جیسن ہیگسٹڈ،پولیس آفیسر کلمان وٹریول،کیپٹن وحید اختر ،کیپٹن فرانٹز سوفرانٹ ، کیپٹن جوزف انٹونیو،کیپٹن ڈگلس موڈی ،سارجنٹ پوسٹگ لیون سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب میں کمیونٹی قائدین علینا، عبدالرحیم، عزیز بٹ اور شیر خان سمیت دیگر کمیونٹی ارکان نے بھی شرکت کی ۔

ذکیہ خان اور راجہ آزاد گل ک ی جانب سے ڈپٹی چیف میکسی میل ٹولین ٹینو ، ڈپٹی انسپکٹر ٹاو¿ چین اور ڈیٹیکو کارمیلو کو ان کی ترقی پر مبارکباد دی گئی اور ان کی کامیابی کے لئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا۔ڈپٹی چیف میکسی میل ٹولین ٹینو ، ڈپٹی انسپکٹر ٹاو¿ چین اور ڈیٹیکو کارمیلو نے ذکیہ خان اور راجہ آزاد گل سمیت دیگر شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف میکسی میل ٹولین ٹینو ، ڈپٹی انسپکٹر ٹاو¿ چین اور ڈیٹیکو کارمیلوکی ترقی کی خوشی میں کیک کاٹے گئے اور انہیںپھول پیش کئے گئے ۔

 

Related Articles

Back to top button