بین الاقوامی

پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر انتقال کر گئے

کراچی (اردو نیوز) پاکستان کے معروف سفارتکار جمشید مارکر کراچی میں انتقال کر گئے ۔ ان کا شمار پاکستان کے کیرئیر سفارتکاروں میں ہوتا تھا۔ جمشید مارکر کی وفات پر پاکستان کی اہم شخصیات اور سفارتکاروں نے اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ جمشید مارکر کی ملک و قوم کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔جمشید مارکر کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ہلال امتیاز دیا گیا تھا اور ان کا نام گینز بک میں بطور سفارتکار بڑی تعداد میں ممالک میں بطور سفارتکار تعینات ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے ۔وہ انگلش،اردو، جرمن، فرانسیسی اور روسی زبان بولتے تھے ۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پر کرکٹ کمینٹیٹر کے طور پر کیا ۔ ان کا تعلق پارسی برادری سے تھا۔ وہ سب سے زیادہ عرصہ تک سفیر مقرر ہونے والے پاکستانی سفارتکار تھے ۔

Related Articles

Back to top button