بین الاقوامی

واشنگٹن میں پاکستانی سکالر جاوید بھٹو کا دن دیہاڑے قتل

پولیس حکام نے جاوید بھٹو کے قتل کے الزام میں 45 سالہ شخص ہلمین جورڈن کو حراست میں لے لیاجو کہ مقتول کا پڑوسی بتایا جاتا ہے

 واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) امریکی دارالحکومت میں پاکستان کے معروف سندھی سکالر جاوید بھٹو کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے قاتل کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جاوید بھٹو جو کہ صوفیانہ فلسفے کے حوالے سے جانے جاتے تھے ، واشنگٹن ڈی سی کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک سٹور سے باہر نکل رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دی ا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پولیس حکام نے جاوید بھٹو کے قتل کے الزام میں 45 سالہ شخص ہلمین جورڈن کو حراست میں لے لیاجو کہ مقتول کا پڑوسی بتایا جاتا ہے۔
مقتول کے کزن اور واشنگٹن ڈی سی میں مقیم صحافی عزیز احمد کےمطابق حملہ آور جاوید بھٹو کا ہمسائیہ تھا ،وہ نشہ کرتا تھا ۔جاوید بھٹو نے اس کے خلاف پولیس کو شکایت کررکھی تھی جس کا قاتل کو بھی علم ہو گیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شکایت کرنے کے معاملے پر غصے میں آکر اس نے جاوید بھٹو کو گولی مار دی۔
جاوید بھٹو، صحافی نفیسہ ہود بھائی کے شوہر اور معروف پاکستانی ماہر طبیعات پرویز ہود بھائی کے بہنوئی تھے۔اس کے علاوہ جاوید بھٹو امریکا منتقل ہونے سے قبل سندھ یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

Pakistani scholar Javed Bhutto shot dead in Washington

Related Articles

Back to top button