اوورسیز پاکستانیز

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کا پریمئیر یکم اگست کو نیوجرسی میں ہوگا، فنکار پریس کانفرنس بھی کریں گے

نیوجرسی (اردو نیوز ) اے آر وائی فلمز اور بی فار یو موشن پکچرز کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم تنظیم پاکستانی امریکن کونسل کے زیر اہتمام فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کی لانچک تقریب یکم اگست کو یہاں رائل البرٹ پیلس ہال میں منعقدہو گی ۔ اس تقریب کے اہتمام میں آصف جمال، سیم خان اور جیتن گروور خصوصی کردار ادا کررہے ہیں ۔ تقریب میں فلم کی لانچنگ کے ساتھ ساتھ فلم کے اہم فنکار ہمایوں سعید ، کربا خان اور احمد علی بٹ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور فلم میںاپنے کرداروں ، فلم کی کہانی اور اس کی پرڈوکشن سمیت مختلف امور پر بات کریں گے ۔
”جوانی پھر نہیں آنی 2“ آئندہ ماہ 25اگست کو ریلیز ہو رہی ہے ۔ اے آر وائی فلمز اور بی فار یو موشن پکچرز کا کہنا ہے کہ جوانی پھر نہیںآنی 2اپنے پہلے پارٹ کی اس بار بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائے گی ۔

 

Related Articles

Back to top button