پاکستان

بھارت کے خلاف ٹائمز سکوائر نیویارک پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی

پانچ اگست 2019کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35Aاور 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف نیویارک سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کے زبردست احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے

نیویارک( اردو نیوز )پانچ اگست 2019کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35Aاور 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف دنیا بھر میں کشمیریوں کے زبردست احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر مظاہرے کی قیادت ڈاکٹرغلام نبی فائی، سردارسوار خان سمیت کشمیر ی کمیونٹی قائدین نے کی جبکہ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کشمیری عوام سے یکجہتی اور نریندر مودی کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

اس موقع پر امریکہ میں نیو یارک کے ٹائم اسکوائر، برطانیہ میں لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے، جبکہ بیلجئم میں برسلز میں یورپی یونین کے سامنے، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے، جبکہ ہالینڈ میں دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سامنے، آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں بھارتی سفارخانے کے سامنے سمیت دنیا بھر کے دیگر شہروں میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیریوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔

اس موقع پر مظاہرین گو مودی گو، بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، مودی قصائی کشمیریوں کا قاتل، مودی دہشت گرد، لے کر رہیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے جیسے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، اس موقع پر مظاہرین نے آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہروں میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر مظاہروں میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت جان لے کہ وہ اپنے توپ و تفنگ سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا اور مقبوضہ کشمیر انشاءاللہ جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو ان کا حق خو ارادیت دے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت بند کرانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے

 

Related Articles

Back to top button