بین الاقوامی

لاہور میں گلوکار ظفر اقبال کی دوکان کے آگے غیر قانونی فلیکس اتار دی گئی

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کو یقینی بنائیں

لاہور (اردونیوز )پی ایچ اے لاہور نے لاہور میں معروف پاکستانی امریکن گلوکار ظفراقبال نیویارکر ،کی دوکان اور کاروباری مراکز کے سامنے لگی غیر قانونی فلیکس اتاروا دی ۔تفصیلات کےمطابق ظفراقبال نیویارکر کی گلبر گ لاہور میںواقع حسن ٹاور میں ذاتی ملکیت دوکان کے آگے غیر قانونی طور پر فلیکس لگائی گئی تھی جس کے بارے میں متعلقہ حکام کو درخواست دی گئی ۔ متعلقہ پی ایچ اے کے انسپکٹر نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دوکان کے آگے سے فلیکس کو اتروادیا ۔
پاکستانی امریکن ظفر اقبال نیویارکر کی جانب سے پی ایچ سے کے اس اقدام کو سراہاگیا اور کہا گیا کہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں پی ایچ اے جیسے ادارے کسی بھی غیر قانونی اقدام کو نہ صرف نوٹس لیتے ہیں بلکہ کاروائی بھی کرتے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق بالخصوص ان کی املاک اور اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کریں ۔

Related Articles

Back to top button