پاکستان

جان کیری کا صدر ٹرمپ کو مستعفی ہونے کا مشورہ

سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر ٹرمپ کے قریب ہوتے تو انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے

نیویارک (اردونیوز )سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیواس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں ایک سیشن کے وقفہ سوال و جواب کے دوران جان کیری سے پوچھا گیا کہ اگر آپ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے میں ہوتے تو موجودہ حالات میں انہیں کیا مشورہ دیتے ، اس سوا ل کے جواب میں جان کیری نے کچھ دیر کے لئے توقف اختیار کیا اور پھر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کو مشور دیں گے کہ وہ مستعفی ہو جائیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت نہیں کی ۔صدر ٹرمپ کے علاوہ فرانس کے صدر عمونیئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی اس سال فورم میں شرکت نہیں کی ۔

Related Articles

Back to top button