پاکستان

بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں گروپ77اجلاس میں شریک ہونگے

Bilawal to visit New York to attend G-77 meeting

نیویارک ( اردو نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو ز امریکہ کا دورہ کریں گے اور نیویارک میں منعقد ہونیوالے گروپ 77( جی۔77)کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ پاکستان کی صدارت میں منعقد ہونیوالا گروپ77کا یہ آخری اجلاس ہوگا۔گروپ77کا اجلاس پندرہ اور سولہ دسمبر کو نیویارک میں منعقد ہوگا۔نیویارک میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

گروپ 77، اقوام متحدہ میں 134 ترقی پذیر ممالک کا اتحاد ہے، جو اپنے اراکین کے اجتماعی اقتصادی مفادات کو فروغ دینے اور عالمی ادارے میں ان کی مشترکہ مذاکراتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button