اوورسیز پاکستانیز

امریکہ میں تحریک انصاف کی مرکز سمیت 8ریاستی تنظیمیں مدت ہونے پر تحلیل

تحریک انصاف یو ایس اے نیشنل چیپٹرز سمیت نیویارک ، ورجینا، مڈ ویسٹ ، ساوتھ، میری لینڈ، نیو انگلینڈ، نیوجرسی اور الی نائے چیپٹرز کی تنظیموں کی انتخابی معیاد مکمل ہو گئی ہیں لہٰذا یکم جون سے مذکورہ چیپٹرز کو تحلیل کیا جاتا ہے، عبداللہ ریاڑ

پانچ ریاستوں ٹیکساس ، کیلی فورنیا ، واشنگٹن (سیاٹل)، کینساس اور پنسلوینیا کی ریاستیں اپنا کردارادا کرتی رہی گی جب تک کہ ان کے بارے میں کوئی نوٹفکیشن جاری نہیں ہوتا

نیویارک (سیاسی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف امریکہ کی مرکزی تنظیم سمیت آٹھ ریاستوں کی تنظیموں کو ان کی معیاد ہونے پر تحلیل کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف آرگنائزیشن آف انٹر نیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے نیشنل چیپٹرز سمیت نیویارک ، ورجینا، مڈ ویسٹ ، ساو¿تھ، میری لینڈ، نیو انگلینڈ، نیوجرسی اور الی نائے چیپٹرز کی تنظیموں کی انتخابی معیاد مکمل ہو گئی ہیں لہٰذا یکم جون سے مذکورہ چیپٹرز کو تحلیل کیا جاتا ہے اور ان تنظیموں کے تمام منتخب و غیر منتخب عہدیدران بھی اپنے عہدوں سے سبکدوش قراردئیے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں، نیویارک میں شاہ محمود قریشی کا تحریک انصاف یو ایس اے کے استقبالیہ سے خطاب

عبداللہ ریاڑ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ ریاستوں ٹیکساس ، کیلی فورنیا ، واشنگٹن (سیاٹل)، کینساس اور پنسلوینیا کی ریاستیں اپنا کردارادا کرتی رہی گی جب تک کہ ان کے بارے میں کوئی نوٹفکیشن جاری نہیں ہوتا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں مقیم پارٹی ساتھیوں اور کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تحریک انصاف کی رکینیت کی تجدید کروائیں ۔ پاکستان تحریک انصاف آرگنائزیشن آف انٹر نیشنل چیپٹرز کی جانب سے پارٹی الیکشن کا شیڈول مقررہ وقت پر جاری کیا جائے گا۔

 

Related Articles

Back to top button