بین الاقوامیصحت و سائنس

پاکستانی امریکن ڈاکٹر سہیل مسعود کی کمپنی Kaba Fusionکا Pritzker Private Capitalکے ساتھ تاریخی انضمام

Kaba Fusionجو کہ ہوم انفیوژن میں امریکہ میں لیڈنگ کمپنی ہے ، اب وہ امریکہ کی لیڈنگ کمپنی Pritzker Private Capitalکا حصہ بن گئی ہے

پاکستانی نژادامریکن ڈاکٹرسہیل مسعود کی امریکی کمپنی کا Pritzker Private Capitalکے ساتھ تاریخی انضمام ہو گیا ہے ۔Kaba Fusionجو کہ ہوم انفیوژن میں امریکہ میں لیڈنگ کمپنی ہے ، اب وہ امریکہ کی لیڈنگ کمپنی Pritzker Private Capitalکا حصہ بن گئی ہے ۔Pritzker Private Capital کے جناب مائیکل ڈیل بیلو کا کہناہے کہ اب ڈاکٹر سہیل مسعود کی کمپنی اس کمپنی کو لیڈ کرے گی ۔

ڈاکٹر سہیل مسعود ، آئی وی آئی جی ہوم انفیوژن انڈسٹری کے پائینئر ہیں ۔Kaba Fusionامریکہ میں ایک عرصے سے کام کررہی ہے ۔اس کمپنی کا آغاز دو کمروں سے ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کمپنی بام عروج پر پہنچی ۔ڈاکٹر سپیل مسعود اس کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں ۔ان کی سابقہ کمپنی کریسنٹ ہیلتھ کو وال گرین نے خریدا تھا۔بعد ازاں ڈاکٹر سہیل مسعود نے Kaba Fusionکا آغاز کیااور پانچ سال کی مدت میں کمپنی کی قدر دو سو ملین ڈالرز تک پہنچا دی ۔اس وقت نیوجرسی، شکاگو،بوسٹن ، فلوریڈا، لاس اینجلس میں ان کے بڑے سنٹرز ہیں ۔ ان کا آپریشن ملک کے دیگر حصوں میں بھی بڑھایا جا رہا ہے ۔
Kaba Fusionکے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سہیل مسعود نے بتایا کہ کابا فیوژن ہمیشہ مریضوں کے ساتھ احتیاط اور پیشہ وارانہ انداز میں ڈیل کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم امریکی کی بڑی کمپنی Pritzkerگروپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ڈاکٹرمسز مونامسعود بھی Pharm Dہیں اور انہوں نے بھی اس کام میںشانہ بشانہ ساتھ دیا ہے اور دے رہی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button