بین الاقوامی

ملکہ بلتستانی کا نیوجرسی (امریکہ ) میں انتقال

سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اکے چئیرمین نسیم گلگتی سمیت کمیونٹی کا اظہار افسوس، مرحومہ کی خدمات کو خراج تحسین

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون سیاسی و سماجی رہنما ملکہ بلتستانی امریکی ریاست نیوجرسی میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ یہاں پر ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی مسلم قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ گلگت بلتستانی کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے “ کے چئیرمین نسیم گلگتی نے ملکہ بلتستانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔
نسیم گلگتی نے اپنے بیان میں مزید کہا ک گلگت بلتستان کے عوام ملکہ بلتستانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ، انہیں عمر بھر گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، حقوق اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے حق میں آواز بلند کی ۔ نسیم گلگتی نے مزید کہاکہ ہمیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ملکہ بلتستانی ، متواتر کئی سالوں تک نیویارک میں ہمارے پروگراموں میں شریک ہو کر انہیں رونق بخشتی رہیں ۔ ہم ان کی قائم کردہ روایات کو آگے بڑھائیںگے اور نیویارک میں ان کی یاد میں تعزیتی اجلاس بھی منعقد کریں گے ۔

Malaka Baltistani passes away in USA

Related Articles

Back to top button