بین الاقوامی

پیپلز پارٹی امریکہ بختاور بھٹو کی شادی کی خوشی منائی گی

زوم پر ہونیوالی میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس ا ے کے عہدیداران بھٹو فیملی اور چوہدری فیملی کو مبارکباد دے گی اور اپنی پرخلوص خواہشات کا اظہار کرے گی

نیویارک (اردونیوز )پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی شادی کی خوشی منائے گی اور نیک تمناوں کا اظہار کرے گی۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی امریکہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اعجاز فرخ کی صدارت میںدو فروری کو شام سات بجے، زوم میٹنگ منعقد ہو گی ۔اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کی 28 ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی۔
چوہدری اعجاز فرخ جو کہ پارٹی صدر خالد اعوان اور قائمقام صدر میاں بشارت کی غیر موجودگی کے دوران ، پیپلز پارٹی امریکہ کے معاملات دیکھنے والے اعجاز فرخ نے پارٹی کے تمام ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ زوم میٹنگ میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ سب ساتھی مل کر خوشی منائیں ۔

 

Related Articles

Back to top button