پاکستان

وزر اعظم شہباز شریف نیویارک پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے سائیڈ لائینز پر اہم عالمیقائدینسے اہم ملاقاتیں کریں گے

نیویارک (محسن ظہیر ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئےنیویارک پہنچ گئے ۔نیویارک کے ائیرپورٹ پر ان کا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سمیت اعلیٰ سفارتکاروں نے استقبال کیا ۔ میاں شہباز شریف جو کہ وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی باراقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،23ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر اہم عالمی صدور اور وزراءاعظم سمیت عالمی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں ان کی اولین ترجیح سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو درپیش مسائل ہوں گے۔ وزیر اعظم عالمی قائدین کو پاکستان کی بھرپور مدد کے لئے کہیں گے ۔

وزیر اظم کے ہمراہ وفاقی وزراءبلاول بھٹو زرداری ،خواجہ آصف اور مریم اورنگیزیب سمیت اہم شخصیات بھی دورہ نیویارک میںموجود ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد سے دو روز قبل امریکہ پہنچ گئے اور ان کی نیویارک میں اہم ملاقاتین جاری ہیں ۔

Related Articles

Back to top button