بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں امجد خواجہ کا دل کا کامیاب آپریشن

امجد خواجہ کی اوپن ہارٹ سرجری لانگ آئی لینڈ کے ہسپتال میں ہوئی ، رو بصحت ہو رہے ہیں


نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت امجد خواجہ کا دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد اب وہ ریکوری پراسیس میں ہیں ۔ امجد خواجہ کی اوپن ہارٹ سرجری لانگ آئی لینڈ کے ون تھراپ ہسپتال میں ہوئی ۔

امجد خواجہ دو روز مزید ہسپتال رہیں گے جس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائے گا ۔ امجد خواجہ کے بیٹے کی گذشتہ ہفتے شادی ہوئی ۔ شادی کی تقریب کے دو روز بعد امجد خواجہ ہسپتال داخل ہو ئے ۔ انہوں نے بیٹے کی شادی کی وجہ سے اپنی ہارٹ سرجری کی تاریخ آگے بڑھائی ۔

 امجد خواجہ نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا ۔ 

Amjad Khawaja, a well-known social and business figure in the Pakistani-American community in New York, has successfully undergone heart surgery and is currently in the recovery process. The surgery was performed at Winthrop Hospital on Long Island.

Amjad Khawaja is expected to remain in the hospital for two more days before being discharged. His son recently got married, and two days after the wedding ceremony, Amjad Khawaja was admitted to the hospital. He had postponed his heart surgery due to his son’s wedding.

Amjad Khawaja expressed his gratitude to all his friends who kept him in their thoughts and prayers.

Related Articles

Back to top button