اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے گورنراینڈریو کو موکے خلاف جنسی الزامات کی تحقیقات شروع ہونے کا امکان

گورنر کے نمائندہ و ایڈوائزر کی جانب سے اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کو خود مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ الزامات کی تحقیق کریں ، سٹیٹ ملازمین کو تعاون کی ہدایت

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جمیز کو ایک خصوصی مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر نیویارک اینڈریو کومو کے خلاف عائد کردہ جنسی ہراساں الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ۔ یہ خصوصی مراسلہ کسی اور کی جانب سے نہیں بلکہ خود گورنر نیویارک اینڈریو کومو کے سپیشل قونصل و سینئر ایڈوائرز بیتھ گاروے کی جانب سے اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کو ارسال کیا گیا۔ اٹارنی جنرل کو مراسلہ ارسال کئے جانے والے خط میں نیویارک سٹیٹ کے تمام ملازمین سے کہا گیا ہے کہ اگر گورنر کے خلاف تحقیقات ہوتی ہے تو وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔
اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کی جانب سے عندئیہ دیا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے الزامات کی تحقیقات شروع کرنے کے سلسلے میں پیش رفت ہو سکتی ہے ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو کے ساتھ کام کرنے والی دو ارکان کی جانب سے گورنر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الگ الگ الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ گورنر اینڈریو کومو کی جانب سے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے ۔تاہم صدر بائیڈن، مئیر نیویارک بل ڈبلازیو سمیت ڈیموکریٹک قائدین کی جانب سے تحقیقات کے حق میں بیان دئیے گئے ہیں ۔

Governor New York Andrew Cuomo case

Related Articles

Back to top button