اوورسیز پاکستانیز

خیبر سوئٹی امریکہ کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت

خیبر سوسائٹی کی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور مودی حکومت کے اقدامات کے خلاف ہونیوالے مظاہروں میں شرکت کی جائے گی

نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ میں پاکستانی پشتون کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم خیبرسوسائٹی آف امریکہ کا خصوصی اجلاس یہاں منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے آرٹیکل 370اور35Aکے خاتمے اور ان اقدامات کے بعد وادی کشمیر میں کرفیو کے نفاذ سمیت دیگر ریاستی اقدمات کی شدید مذمت کی گئی ۔ خیبر سوسائٹی کی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور مودی حکومت کے اقدامات کے خلاف ہونیوالے مظاہروں میں شرکت کی جائے گی ۔ اجلاس میں بہادر علی شاہ ، تاج اکبر ، طارق سیف الرحمن، نثار محمد خان، عمران عزیز ،ذکریا خان ، خورشید انور اور صاحبزادہ شبیر احمد نے شرکت کی ۔

Related Articles

Back to top button