بین الاقوامی

سارجنٹ ضیغم عباس کی نیویارک پولیس میں لیفٹنٹ کے عہدے پر ترقی

ضیغم عباس کی ترقی کی پروقار تقریب 28 جون کو ون پولیس پلازہ میں منعقد ہو گی

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے لیفٹنٹ ضیغم عباس کو ان کی ترقی پر مبارکباد دی گئی

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نوجوان پولیس آفیسر سارجنٹ ضیغم عباس(امیگریشن آو¿ٹ ریچ افئیرزآفیسر) کو لیفٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ضیغم عباس کی ترقی کی پروقار تقریب 28 جون کو ون پولیس پلازہ میں منعقد ہو گی ۔پولیس کمشنر جیمز پی اونیل، سارجنٹ ضیغم عباس کو لیفٹنٹ کے عہدے کا پیج لگائیں گے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے لیفٹنٹ ضیغم عباس کو ان کی ترقی پر مبارکباد دی گئی اور ان کی کامیابی کےلئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کمیونٹی کو ان پر اور ان کی خدمات پر فخر ہے ۔

Related Articles

Back to top button