پاکستان

امیگریشن ججوں کی تعداد میں 50فیصد اضافے کا فیصلہ

ستمبر2018تک کے ریکارڈ کے مطابق یو ایس امیگریشن کے امیگریشن کیسوں میں سات لاکھ تیس ہزار کیس زیر التواءہیں

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) وفاقی حکومت نے امیگریشن ججوں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان اٹارنی جنرل جیف سیشن نے کیا ۔امیگریشن ججوں کی تعداد میں اضافہ رواں سال کے آخر تک کر لیا جائیگا۔ جیف سیشن کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر2018تک کے ریکارڈ کے مطابق یو ایس امیگریشن کے امیگریشن کیسوں میں سات لاکھ تیس ہزار کیس زیر التواءہیں ۔
امیگریشن کیسوں کی تعداد کی نسبت امیگریشن ججوں کی تعداد کے پیش نظر کیس نمٹائے جانے میں طویل وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے ہر روز زیر التواءکیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button