پاکستان

پہلے اسحاق ڈار اور پھر پہنچیں گے پاکستان ۔۔۔۔۔

اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے بھی راستوں کی تلاش شروع

لندن (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو اہم قائدین میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار کی مرحلہ وار پاکستان واپسی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے ۔ پہلے مرحلے میں اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر اپنے خلا ف زیر سماعت کیسوں کا سامنا کریں گے اور انہیں سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں میا ں نواز شریف کی وطن واپسی کے راستوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

پاکستان کی معاشی صورتحال اور چیلنجوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی سینیٹر اسحٰق ڈار کو جلد پاکستان بھجوانے کا کہا تھا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، اسی وجہ سے اسحٰق ڈار کو ملک واپس بھجوانےکی منظوری دیدی ہے۔

اسحٰق ڈار کے وکلا جلد ان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کریں گے، ڈار پاکستان آتے ہی بطور سینیٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، اور اس کے ساتھ وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے، جبکہ مقدمات کے فیصلے کے بعد وہ وزارت خزانہ کے امور سنبھالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز

Related Articles

Back to top button