بین الاقوامی

پاکستان اقوام متحدہ میں مسلہ کشمیر اٹھا رہا ہے اور اٹھاتا رہیگا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو نیویارک میں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان کاساتھ پائیداراور دیرپاہے۔ کسی علاقے پرغیر قانونی قبضہ کیا جاسکتا ہے لیکن دلوں اور دماغوں پر قابض ہونا ممکن نہیں،کشمیریوں کے ساتھ سفارتی،اخلاقی اور سیاسی تعاون جاری رکھیں گے۔ملیحہ لودھی نےبھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کی مذمت بھی کی۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کے اکہتر سال مکمل ہونے پرپاکستان ہاؤس میں تقریب ہوئی ، تقریب سے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مشن عالمی ادارے میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کررہا ہے، پاکستان نے دس دنوں میں 5 مرتبہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا اورآگے بھی اٹھاتا رہے گا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیریوں کو دبانے بلکہ سچائی کو ہر قیمت پر چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ۔تقریب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف منائے جانے والے یوم سیاہ کی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی سمیت سفارتکار اور شرکاءکشمیر کے شہداءکےلئے فاتحہ خوانی اور دعا کررہے ہیں

Related Articles

Back to top button