اوورسیز پاکستانیز

چوہدری مقصود الٰہی کا نوید گوندل کے اعزازمیں استقبالیہ

نوید گوندل جو کہ گجرات (پاکستان) میں ٹائیل اور بلاکس سمیت کنسٹرکشن میٹرئیل کا مینو فیکچرنگ یونٹ لگانے کے سلسلے میں پاکستان منتقل ہوئے ہیں، کی نیویارک آمد پر استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا

 استنبول ریسٹورنٹ بروکلین میں دئیے گئے چوہدری مقصودالٰہی کے استقبالیہ میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک کے عہدیداران اور دوست احباب نے شرکت کی ، نوید گوندل کو خوش آمدید کہا گیا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک) کی معروف سماجی شخصیت چوہدری مقصو د الٰہی کی جانب سے اپنے قریبی دوست نوید گوندل کے نیویارک آمد کے موقع پر استقبالیہ اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت نوید گوندل نے امریکہ کےساتھ ساتھ گجرات(پاکستان) میں بھی کچھ عرصہ قبل ٹائیل اور بلاکس سمیت کنسٹرکشن میٹرئیل کا مینو فیکچرنگ یونٹ لگا کر اپنے نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے ۔ کاروبار کے آغاز اور دیگر بزنس معاملات دیکھنے کے لئے وہ چھ ماہ مسلسل پاکستان میں رہے اور ایک ہفتے کے لئے یہاں اپنے اہل خانہ اور ددوست احباب سے ملنے کے لئے واپس نیویارک آئے ۔ نیویارک آمد پر چوہدری مقصود الٰہی کی جانب سے استنبول ریسٹورنٹ میں ان کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹرکے ناصر اعوان، طاہر بھٹہ ، شیخ اشفاق، سجاد بٹ ،چوہدری جاوید چیچی ، شیخ عارف، ملک جمیل ، طاہر بوبی ، طارق بٹ اور ملک اکرم سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی ۔ شرکاءکی جانب سے نوید گوندل کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا گیا ۔ پاکستان میں ان کے نئے کاروبار کے حوالے سے پرخلوص اور نیک تمناوں کا اظہا رکیا گیا ۔
Maqsood Elahi, Naveed Gondalنوید گوندل نے چوہدری مقصود الٰہی سمیت شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی ہوں، نیویارک کے دوست احباب کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جو پذیرائی اور عزت افزائی کی گئی ، اس کے لئے وہ مشکور ہیں ۔
چوہدری مقصود الٰہی نے کہا کہ ہمیں نوید گوندل کی دوستی پر فخر ہے اور دعا گو ہیں کہ وہ جہاں بھی رہیں دن دوگنی ، رات چوگنی ترقی کریں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اعوان ، طاہر بھٹہ ، سجاد بٹ ، شیخ اشفاق ، شیخ عارف و دیگر نے چوہدری مقصود الٰہی کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے نوید گوندل سے ملاقات کا اہتمام کیا ۔ آخر میں شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔

Video

 

Related Articles

Back to top button