اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کی معروف سماجی شخصیت چوہدری مظہر لددیاں کا انتقال

نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میں اد اکی گئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری مظہر لادیاں انتقال کر گئے۔ چوہدری مظہر لادیاں مرحوم ، کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات چوہدری اظہراقبال لادیاں اور چوہدری پرویز اقبال کے بڑے بھائی تھے ۔ان کی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میں اد اکی گئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کے جسد خاکی کو پاکستان روانہ کر دیا گیا ۔چوہدری مظہر لادیاں مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو لادیاں (گجرات) میں بھی ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائیگا ۔مرحوم گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

Related Articles

Back to top button