صحت و سائنس

نیویارک کی مسجد دارالقرآن میں فوڈ فیسٹول

نیویارک کے مشہور ع معروف فوڈ وینڈرز نے کے فوڈ سٹالز اور مزیدار و ذائقہ دار کھانوں نے فوڈ فیسٹول کو یادگاربنا دیا

فوڈ سٹالز کے علاوہ خواتین اور بچوں کے ملبوسات اور زیب و آرائش کے سٹالز نے بھی فوڈ فیسٹول کا رنگ دوبالا کر دیا ، شرکاءکھانوں کے ساتھ شاپنگ بھی کرتے رہے
دوپہر بارہ بجے سے شروع ہونےو الا فوڈ فیسٹول شام آٹھ بجے تک جاری رہا، بے شور سمیت لانگ آئی لینڈ کے دور دراز علاقوں سے کمیونٹی اور نیبر ہڈ ارکان کی بڑی تعدادمیں شرکت
فیسٹول میں ایشین ایڈوائزی بورڈ کی پریذیڈنٹ فرح موذو والا، ، آئی سی ایل آئی کے ڈاکٹرحبیب احمد اور اسماءچوہدری ،سعید حسن ، فائق صدیقی ، ڈاکٹر حفیظ الرحمان، بیگم طلعت ہمدانی سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی

نیویارک (اردو نیوز ) مسجد دارالقرآن بے شور ، لانگ آئی لینڈ میں میں عید الفطر کی مناسبت سے پہلا فوڈ فیسٹول منعقد کیا گیا جس میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا کے مشہور و معروف فوڈ وینڈرز نے کے فوڈ سٹالز اوران کے مزیدار و ذائقہ دار کھانوں نے فوڈ فیسٹول کو یادگاربنا دیا۔فوڈ فیسٹول کے انعقاد میں مسجد دارالقرآن کے رضا دستگیر، عماد شیخ ، شاہد میاں (میاں جی ) ،رفیع فاضلی اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردارادا کیا ۔فوڈ سٹالز کے علاوہ خواتین اور بچوں کے ملبوسات اور زیب و آرائش کے سٹالز نے بھی فوڈ فیسٹول کا رنگ دوبالا کر دیا ، شرکاءکھانوں کے ساتھ شاپنگ بھی کرتے رہے۔دوپہر بارہ بجے سے شروع ہونےو الا فوڈ فیسٹول شام آٹھ بجے تک جاری رہا، بے شور سمیت لانگ آئی لینڈ کے دور دراز علاقوں سے کمیونٹی اور مقامی علاقے کے اہالیان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یہ سلسلہ آخری وقت تک جاری رہا ۔فیسٹول میں ایشین ایڈوائزی بورڈ کی پریذیڈنٹ فرح موذو والا، ، آئی سی ایل آئی کے ڈاکٹرحبیب احمد اور اسماءچوہدری ،سعید حسن ، فائق صدیقی ، ڈاکٹر حفیظ الرحمان، بیگم طلعت ہمدانی سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی اور فوڈ فیسٹول کو کامیاب کوشش قرار دیا ۔فیسٹول میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جو کہ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ دن بھر کھیل کر بھی خوش ہوئی ۔مسجد دارالقرآن بے شور میںمنعقد ہ فرسٹ فوڈ فیسٹول کو شرکاءنے یاد گارقرار دیا ، انتظامیہ کو کامیاب فوڈ فیسٹول کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی ،فیسٹو ل میں اہم تنظیموںنے سٹالز بھی لگائے۔ رضا دستگیر، عماد شیخ ، شاہد میاں (میاں جی ) ،رفیع فاضلی نے کمیونٹی اور وینڈرز سمیت تمام افراد کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے فوڈ فیسٹول کو کامیاب بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کو آئندہ سال بھی آگے بڑھائیں گے اور فوڈ فیسٹول سے حاصل ہونے والی تمام آمدن مسجد کے فنڈز میں جمع کروائی جائے گی ۔

MDQ Bayshore, Food Festival

Related Articles

Back to top button