پاکستان

شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

اقوام متحدہ میں سیلاب کی شکل میں پاکستان میں آنیوالی قدرتی آفت کی تباہ کاریوں کی صورتحال سے اقوام عالم کو آگاہ کرنے ہوں ، شہباز شریف

نیویارک (محسن ظہیر ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی ۔ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں سیلاب کی شکل میں پاکستان میں آنیوالی قدرتی آفت کی تباہ کاریوں کی صورتحال سے اقوام عالم کو آگاہ کرنے آئے ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی سے 23ستمبر کو خطاب کریں گے ۔

جنر ل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریفنے جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کی ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف (ا?ج)منگل کو نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے۔وزیر اعظم فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون ، آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر ، سپین کے صدر پیڈرو سنچیز پیریز،کاسٹے جون اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم دی ٹائمز سینٹر کا دورہ کریں گے اور نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں گے۔نیویارک میں وزیر اعظم سے امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی نمائندے جان کیری ملاقات کریں گے۔

 

Related Articles

Back to top button