اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام فورتھ آف جولائی کی عظیم الشان تقریب

کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (لٹل ) پاکستان پر امریکی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی

میاں فیاض کی قیادت میں حسب روایت پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب نے ”لٹل پاکستان“ (کونی آئی لینڈ ایونیوبروکلین) پر یوم آزادی امریکہ کی خصوصی تقریب منعقد کی
عین الحق، خالد جاوید ، سلیم احمد ملک، سلمان ظفر ، فارس فیاض، سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات ،خواتین، بوڑھوں اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت، فورتھ آف جولائی کا کیک بھی کاٹا گیا
بچوں اور خواتین میں تحائف پیش کئے گئے ، امریکہ ہمارا ایڈاپٹڈ وطن ہے ، امریکی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،، عین الحق، فارس فیاص، سلیم ملک، نویدہ طاہر،سلمان ظفر ،پرویز ظفر،خالد جاوید کے خطابات

نیویارک(خصوصی رپورٹ)پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یوم آزادی امریکہ پر فورتھ آف جولائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات، بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت دیگر ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سب سے پہلے کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر امریکی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور امریکی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی گئی ۔
چیئرمین پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب میاں فیاض کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد پاکستانی کمیونٹی کے امریکہ میں پرورش پانے والے بچوں کو امریکہ کا یوم آزادی ،تاریخ اور امریکی اقدار سے جوڑ کر مستقبل کا معمار بنانے کے ساتھ ساتھ امریکی صوبائی ¾ شہری اور واشنگٹن کے ایوانوں تک قائل کرنا ہے۔ اعلیٰ کارکردگی پر مستحق بچوں کو اسناد اور سینکڑوں تحائف ،کھلونوں سے نوازا گیا۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض نویدہ طاہر اور سلیم احمدملک نے انجام دئیے ۔تقریب میں عین الحق، فارس فیاض ، سلیم ملک ، نویدہ طاہر،سلمان ظفر ،پرویز ظفر،خالد جاوید سمیت دیگر مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔چوہدری پرویز اختر نے تلاوت قران مجید کی سعادت حاصل کی ۔ میاں فیاض ، عین الحق ، فارس فیاض سمیت مہمانان خصوصی کے ساتھ ملکر خواتین و حضرات نے ملکر یوم آزادی امریکہ کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر امریکہ کے حق میں نعرے بلند کئے گئے اور امریکی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں فیاض نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب ہر سال یوم آزادی امریکہ اس لئیے مناتا ہے کہ کیونکہ پاکستان کی طرح امریکہ بھی ہمارا وطن ہے ۔ یہاں ہماری نسلیں پروان چڑھ رہی ہیں ، ہمیںاس ملک اور اس کے نظام کا حصہ بن کر اپنا قومی کردار ادا کرنا ہے، خود بھی آگے بڑھنا ہے اور کمیونٹی کو بھی ساتھ لے لرآگے بڑھنا ہے ۔

عین الحق نے کہا کہ ہمیں اچھے پاکستانی اور اچھے امریکی بن کر زندگی گذارنی ہے ۔ امریکہ مواقع کی سرزمین ہے ۔ یہاں کسی سے پیچھے نہیں رہنا ۔ نظام کے قومی دھارے میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان ظفر، خالف جاوید ،سلیم احمد ملک، نویدہ طاہر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کلب کی کاوش کو قابل ستائش قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فورتھ آف جولائی امریکی عوام سے اظہار یکجتی کا دن ہے ۔
اس موقع پرکمیونٹی کلب کے چیئرمین میاں فیاض کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کمیونٹی ارکان اور بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں ، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پہلے سے زیادہ امریکی تہواروں ، مختلف سماجی ،سیاسی تقریبوں میں بچوں اور نوجوان نسل کو راغب کرنا پڑیگاانہوں نے کہا کہ کمیونٹی کلب اپنی ذمہ داری ادا کرتا رہیگا۔ میرا ہال رائل بینکوئٹ ہمیشہ نیک کام کیلئے حاضر ہے۔ میاں فیاض ¾ تنظیم کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی پر علینہ احمد ،دانیال سید ،تراب الدین ، محمد اختر ،تحریک چوہدری ،کرش تلکا کو اسناد پیش کی گئیں۔ جب کہ ڈاکٹر ابن الحسن اور سلیم ملک کو بھی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب میں جادوگر مسٹر ڈاکٹرایس نے اپنے دو گھنٹہ کے کرتب سے بچوں سمیت ہر عمر کے افراد میں خوب داد سمیٹی تقریب کے ہر فرد نے میاں فیاض کی بچوں سے محبت کو بے حد سراہا او ان کے ہر سال کی طرح عمدہ انتظامات ،تحائف اور سخت گرمی میں ان ڈور ہال میں ٹھنڈے مشروبات اور کھانے پر شکریہ ادا کیا۔ میاں فیاض نے اعلان کیا کہ اگلے سال وسیع پیمانے پر امریکی یوم آزاد ی کی تقریب منائی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button