اوورسیز پاکستانیز

عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کرکٹتک کے شعبے میں ناکام ہو گئی ہے، میاں فیاض

عمران خان کی مثال اس کوے جیسی ہے کہ جو ہنس کی چال چلنے کے چکر میں اپنی چال چلنا بھی بھول جاتا ہے،مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض کا بیان

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اپنے پہلے میچ میں مایوس کن کارکردگی کے مظاہرہ پر وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے بیان میں میاں فیاض نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم کے منفی سیاست کے علاوہ پاس صرف اور صرف کرکٹ کا تجربہ تھالیکن اس شعبے میں بھی ان کے دور میں پاکستانی کرکٹ زوال کا شکار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میاں نواز شریف کے دور میں کرکٹ کے شعبے میں اہم کامیابیاں ملیں ،پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوئی لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم کی آمد کے بعد دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ اور کھیل کا شعبہ بھی تنزلی کا شکار بن رہا ہے
میاں فیاض نے کہا کہ عمران خان کی مثال اس کوے جیسی ہے کہ جو ہنس کی چال چلنے کے چکر میں اپنی چال چلنا بھی بھول جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی ، روپے کی بے قدری ، ناقابل برداشت مہنگائی کے طوفان سمیت بے روزگاری اور بدامنی نے نیا پاکستان بنانے والوں کے اصل چہرے پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دئیے ہیں ۔ میاں فیاض نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام موجودہ حکمرانوں کی پے در پے ناکامیوں کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے ۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر نے پاکستانی قوم اور امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی پاکستانی قوم پر اپنا فضل فرمائیں اور انہیں کامیابیاں ، استحکام اور خوشحالی نصیب فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button