اوورسیز پاکستانیز

بروکلین (نیویارک)میں سید عباس علی شاہ کا انتقال

سید عباس شاہ کو بخار کی شکایت ہوئی جس کے بعد وہ ہسپتال گئے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں چیک کرکے واپس بھیج دیا ۔ اگلے روز گھر میں ان کی دوبارہ طبیعت خراب ہو گئی اور وہ دوبارہ ہسپتال پہنچ گئے

نیویارک (اردونیوز )نیویارک کے علاقے بروکلین میں سید عباس علی شاہ کا آٹھ اپریل کو کرونا وائرس کی وجہ سے کونی آئی لینڈ ہسپتال میں انتقال ہو گیا ۔ مرحوم کی عمر63سال تھی ۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹا شامل تھیں اور تعلق پشاور (پاکستان) سے تھا۔ بتایاگیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل سید عباس شاہ کو بخار کی شکایت ہوئی جس کے بعد وہ ہسپتال گئے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں چیک کرکے واپس بھیج دیا ۔ اگلے روز گھر میں ان کی دوبارہ طبیعت خراب ہو گئی اور وہ دوبارہ ہسپتال پہنچ گئے جہاں ان کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں داخل کر لیا گیا۔
سید عباس شاہ ، بدھ آٹھ اپریل کو انتقال کر گئے۔ وہ گیس سٹیشن اور گورمے ریسٹورنٹ پر جاب کرتے رہے اور ان کا شمار کمیونٹی کے محنت کش ارکان جو کہ محنت مزدوری کرکے روزی کماتے ہیں، میں ہوتا تھا۔
امریکہ میں کرونا متاثرین کی اموات میں جہاں اچانک اضافہ ہوا ہے ، وہاں نیویارک میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی میں بھی اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

Syed Abbas Shah, Pakistani Corona Death

Related Articles

Back to top button