اوورسیز پاکستانیز

قوم کبھی نہیں بھولے گی کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں، میاں فیاض

شیر کو بند کرکے خالی میدان میں جیتنے والے جیتے نہیں گئے بلکہ جتوائے گئے ہیں ۔اوورسیز پاکستانی کمیونٹی الیکشن نتائج کو مسترد کرتی ہے، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) امریکہ

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو جشن فتح کی بجائے جشن غلامی منانا چاہئیے ۔ان کی خوشیاں دیر پا ثابت نہیں ہوں گی ۔ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں ۔ وہ جس دروازے سے اقتدرا ر میں آئے ہیں، اسی دروازے سے اپنے سیاسی انجام کو پہنچیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کبھی نہیں بھولے گی کہ عمران خان جمہوریت اور انصاف پر شب خون مار کر چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں ۔ میاں فیاض نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی میاں نواز شریف کے ہمیشہ مشکور رہیں گے کہ جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ شیر کو بند کرکے خالی میدان میں جیتنے والے جیتے نہیں گئے بلکہ جتوائے گئے ہیں ۔اوورسیز پاکستانی کمیونٹی الیکشن نتائج کو مسترد کرتی ہے کیونکہ ان الیکشن میں مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اہم جماعتوںکے لئے صاف و شفاف میدان فراہم نہیں کیا گیا ۔
میاں فیاض نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار کی نہیں بلکہ اعلیٰ اقدار کی سیاست کی اور یہی سیاست ملک و قوم کی بقاءاور ترقی کےلئے لازم ہے ۔بدقسمتی سے چور خان نے جمہوری اقدار کی بجائے خلائی شٹل سے ایوان اقتدار میں پہنچنے کا راستہ اختیار کیا ۔
میاں فیاض نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اکثریت ملی ہے ۔اسے حکومت سازی کا حق ہے ۔ اس حق سے محروم کیا گیا تو پنجاب کے عوام کے ساتھ چور خان کی سب سے بڑی زیادتی ہو گی جسے عوا کبھی قبول نہیں کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button