بین الاقوامی

میاں بشارت سے بھائی میاں مظہر جاوید کے انتقال پر اظہار تعزیت

پاکستانی امریکن کمیونٹی اور دوست احباب کی جانب سے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاںمظہر جاوید کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں بشارت سے ان کے بھائی ، سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں مظہر جاوید کی جواں سال موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ۔دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
میاں مظہر جاوید مرحوم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کے گردوں کا اسلام آباد میں آپریشن ہوا لیکن کچھ عرصے کے بعد ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ۔وہ چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔بھائی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی میاں بشارت نیوجرسی سے فوری طور پر پاکستان روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے چوہدری اعجاز فرخ، شوکت بھٹہ ،شفقت تنویر، فراست چوہدری ،ظفر چٹھہ، سرور چوہدری ، مدثر چوہدری ،عدنان شفیق، فرحان شفیق،ریحان شفیق، پرویز ریاض، چوہدری خالد بجاڑ، اختر بھٹہ ،قاضی تسنیم ، محسن ظہیر ،راجہ آزاد گل ، امتیاز گلیانہ سمیت دیگر نے میاں بشارت سے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button