اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

پاکستانی امریکن ارشد خان نے میراتھا ن ففٹی پلس دوڑ جیت لی

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ارشد خان کو مبارکباد، حمزہ مسجد کے عید میلے میں ناسا کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے ارشد خان کو دوڑ جیتنے پر ایوارڈ پیش کیا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ارشد خان نے نیویارک میں ہونیوالی میراتھا ن ففٹی پلس دوڑ جیت کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے ارشد خان کو مییراتھا ففٹی پلس دوڑ جیتنے پر مبارکباد دی گئی اور کہا گیا کہ کمیونٹی کو ان پر فخر ہے ۔

دریں اثناءحمزہ مسجد ، لانگ آئی لینڈ میں ہونیوالے عید میلے کے موقع پر ناسا کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے ارشد خان کو میراتھان ففٹی پلس دوڑ جیتنے پر مبارکباد د ی اور انہیں خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا۔اس موقع پر کمیونٹی قائدین ناسا کاو¿نٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ، ”ساسبا“کے صدر سید محسن شاہ سمیت دیگر کمیونٹی قائدین میاں عرفان ، ارشد خان ، عادل رحمان ، فاروق وڑائچ، چوہدری قربان ، ریحان مصباح ، شیخ سرفراز، اکرم قادری ، عبدالقادر ، مسز روحی اور سید وسیم کمیونٹی ارکان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو ارشد خان پر فخر ہے ۔

ارشد خان نے بروس بلیک مین ، حمزہ مسجد انتظامیہ اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی کمیونٹی میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جو ایوارڈ دیا گیا ہے ، وہ میرے لئے اعزاز ہے اور میں سب کا مشکور ہوں
قبل ازیں حمزہ مسجد میں حسب سابق اس سال بھی نمازیوں اور کمیونٹی کے لئے عید میلہ (Eid Carnival) کا اہتمام کیا گیا جس میں مسجد کے نمازیوں اور کمیونٹی کے مقامی ارکان نے اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایک ساتھ مل کر (حال ہی میں گذرنے والی ) عید الالضحیٰ کی خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔
ناسا کاو¿نٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین بھی حمزہ مسجد مین ہونیوالے اس عید میلے میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد انتظامیہ سمیت پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کو عید کی مبارکباد دی۔
کاو¿نٹی ایگزیکٹو برو بلیک مین جب حمزہ مسجد پہنچے تو مسجد انتظامیہ سمیت ان کا اُ ن کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ، SAASBAکے صدر سید محسن شاہ سمیت دیگر کمیونٹی قائدین میاں عرفان ، ارشد خان ، عادل رحمان ، فاروق وڑائچ، چوہدری قربان ، ریحان مصباح ، شیخ سرفراز، اکرم قادری ، عبدالقادر ، مسز روحی اور سید وسیم نے استقبال کیا ۔

بروس بلیک مین نے عید میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناسا کاؤنٹی ، امیگرنٹ کمیونٹیز کا گڑھ ہے ۔ امیگرنٹ کمیونٹیز کی کاو¿نٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں ۔ ناسا کاؤنٹی ، امیگرنٹ کمیونٹیز کی کامیابی و ترقی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے ۔

حمزہ مسجد کے صدر اور چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت دیگر نے کاؤنٹی ایگزیکٹو کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروس بلیک مین پاکستانی و مسلم امریکن کیونٹی کے دیرینہ دوست ہیں۔
عید کارنویل (میلہ ) میں شریک بچوں ، خواتین ، بزرگوں اور بڑوں نے دن بھر میلے میں گذارا اور خوب انجوائے کیا ۔

 

Related Articles

Back to top button