اوورسیز پاکستانیز

میاں ندیم اسحاق کی والدہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی و دعا

علماءکرام قاری ظہور احمد چشتی ، علامہ مقصود احمد قادری اور پیر احمد ثقلین حیدر شاہ ،ثناءخوانان اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

میاں ندیم اسحاق سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

نیویارک (اردونیوز ) ون نیشن یو ایس تنظیم کے چئیرمین اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت میاں ندیم اسحاق کی والدہ جن کا گذشتہ دنوں سیالکوٹ(پاکستان) میں انتقال ہو گیا تھا، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے طیبہ اسلامک سنٹر میں فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی جس میں مقامی علماءکرام قاری ظہور احمد چشتی ، علامہ مقصود احمد قادری اور پیر احمد ثقلین حیدر شاہ کے علاوہ ثناءخوانان سجاد بٹ ، اصغر چشتی اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر میاں ندیم اسحاق کی والدہ مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی، قاری ظہور احمد چشتی اور علامہ مقصود قادری نے دین اسلام میں والدین کے مقام اور مرحومین کے ایصال ثواب کے حوالے سے دینی تعلیمات و احکامات کے مختلف و اہم پہلووں پر روشنی ڈالی ۔ پیر احمد ثقلین حیدر شاہ نے مرحومہ کی مغفرت کےلئے خصوصی دعا کروائی۔
Mian Nadeem Ishaq, Mother, Fateh w Khawaniشرکاءنے میاں ندیم اسحاق سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔میاں ندیم اسحاق نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button