پاکستان

نیویارک میں MillanUS.comکی24 ویں تقریب رشتہ27 اکتوبر کو ہو گی ،جمال محسن

امریکہ جیسے وسیع و عریض ملک میں سنگل مسلمانوں کو رشتہ ڈھونڈنے میں ملن کی تقریب پھرتی دلاتی ہے، عتیق قادری

نیویارک(اردو نیوز) سنگل مسلمانوں کو اسلامی اقدار کے مطابق براہ راست متعارف کرانے والی سب سے اولین آرگنائزیشنMillanUS.com کی اگلی تقریب رشتہ اتوار 27 اکتوبر کو لانگ آئی لینڈ نیویارک میں ہوگی۔ تقریب میں شرکت کیلئے رجسٹریشن لازمی ہے ۔ جو ملن کی ویب سائٹMillanUS.com پر کی جاسکتی ہے۔ سوالات اور تفصیلات کیلئےInfo@millanUS.com پر ای میل یا فون516-206-0490 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ سنگل مسلمانوں کے تقریب رشتہ یوں تو کالج ڈگری لازمی ہے لیکن گزشتہ تقاریب میں شرکت کرنے والوں کی اکثریت ماسٹر اور پروفیشنل ڈگری والوں کی رہی ہے۔ یہ تقریب تمام نسلی اور قومیت رکھنے والے مسلمانوں کیلئے ہے۔ تقریب میں فیملی ممبران کو بھی رجسٹریشن کے ساتھ شرکت کی اجازت ہے۔ دور دور کی ریاستوں سے آئے ہوئے سنگل مسلمانوں کو پانچ گھنٹوں کی آمنے سامنے ملاقات میں ہر ایک سے ملنے اور تعارفی معلومات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ پرائیویسی کے سبب غیر متعلقہ افراد کا داخلہ قطعی ممنوع ہے۔ ملن ٹیم ہر تقریب میں جدت اور بہتری کی کوشش کرتی ہے تا کہ تقریب میں شریک تمام سنگل مسلمانوں کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے کے مواقع خوشگوار طریقے سے ملیں۔ گزشتہ بارہ برسوں میں ملن اٹھارہ سو سنگل مسلمانوں کی براہ راست ملاقات کروا چکی ہے جس میں سے بے شمار شادی کے بندھن میں منسلک ہو چکے ہیں۔

MillanUS, Jamal Mohsin

Related Articles

Back to top button