اوورسیز پاکستانیز

ملن یو ایس ڈاٹ کام کی بائیسویں تقریب رشتہ میں پروفیشنل سنگل مسلمانوں کی دلچسپی ،جمال محسن

ملن کی تقریب رشتہ مسلم کمیونٹی کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے ،سنگل مسلمانوں کی لائیو ملاقات تلاش رشتہ میں تیزی پیدا کر دیتا ہے ،

نیویارک(اردو نیوز)ملن یوایس ڈاٹ کام MillanUS.com کی بائیسویں تقریب رشتہ میں پروفیشنل سنگل مسلمان بے انتہا دلچسپی لے رہے ہیں۔ ملن کے بانی جمال محسن نے بتایا کہ یوں تو قریب میں کالج ڈگری کے ساتھ ہر سنگل مسلمان تقریب میں شرکت کرسکتا ہے لیکن اب تک ہونے والی رجسٹریشن میں پچاس فیصد پروفیشنل ڈگری والوں کی ہے۔ پروفیشنل میڈیسن ، انجینئرنگ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہیں۔ اکیس اکتوبر کو ہونے والی تقریب رشتہ میں شرکت کی رجسٹریشنwww.enventbrite.com پر جاری ہے۔
نوے فیصد سوالوںکے جوابات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات ،وضاحت کیلئے516-206-0490 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ تجریہ کار سیچ میکر اور ملن ٹیم کی والنٹیئر طاہرہ دین کی تقریب رشتہ کی افادیت پر زور دیا کہ لائیو ملاقات تلاش رشتہ میں تیزی پیدا کر دیتا ہے کیونکہ ایک ہی دن میں آپ کی کئی ایک سنگل براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔
ممتاز سماجی شخصیت اور ملن کے رضا کار عتیق الرحمن قادری نے ملن یو ایس ڈاٹ کام کی تقریب رشتہ کو مسلم کمیونٹی کیلئے وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اس تقریب کی تشہیر میں تعاون کی گزارش کی ہے۔ ملن ٹیم کے عدنان بخاری ¾ سید عدنان ¾ سمیعہ بٹ اور ضیا قریشی نے کہا کہ ملن اب تک پندرہ سو سے زائد مسلمانوں کی ملاقات کروا چکا ہے۔ اور بے شمار سنگل شادی کے رشتے میں بندہ چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button