اوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر میں استقبال رمضان استقبالیہ

استقبالیہ میں شریک مسلم امریکن کمیونٹی کے قائدین اور امام صاحبان کی پولیس کمشنر سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات بالخصوص رمضان استقبالیہ پر شکرئیہ ادا کیا

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر مسلم امریکن کمیونٹی کے اعزاز میں استقبال رمضان استقبالیہ دیا گیا ۔ کورونا وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد دئیے جانیوالے استقبالیہ میں نیویارک سٹی کے اہم اسلامک سنٹرز کے امام صاحبان،مسلم امریکن کمیونٹی کے اہم کمیونٹی قائدین اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں فرائض منصبی ادا کرنے والے مسلم امریکن پولیس حکام و آفیسرز اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
نیویارککی پولیس کمشنر کی جانب سے مسلم امریکن کمیونٹی کو ماہ رمضان کی آمد کی مبارکباد دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کا مستحق اور نادار افراد کی مدد کا مقصد اور جذبہ قابل ستائش ہے ۔ پولیس کمشنر نے مسلم امریکن کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ماہ رمضان کے دوران نیویارک سٹی بھر میں اسلامک سنٹرز میں مسلم کمیونٹی کو بالخصوص افطاری اور تراویح کے وقت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
پولیس کمشنر نے مسلم کمیونٹی کو پولیس حکام کے ساتھ قریبی روابط کے قیام کو یقینی بناے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی ہم آہنگی سے نہ صرف ایک دوسرے کو سمجھنے بلکہ مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔
استقبالیہ میں شریک مسلم امریکن کمیونٹی کے قائدین اور امام صاحبان کی پولیس کمشنر سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات بالخصوص رمضان استقبالیہ پر شکرئیہ ادا کیا ۔

Related Articles

Back to top button