اوورسیز پاکستانیز

عمر بٹ کا انتقال ،کمیونٹی سوگوار ،دوست احباب اشکبار

مٹھاس ریسٹورنٹ بروکلین کے مالک و کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت عمر بٹ کی وفات پر کمیونٹی کا سوگوار خاندا ن سے اظہار تعزیت

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کے جواں سال رکن ، مٹھاس ریسٹورنٹ کے مالک و ہر دلعزیز شخصیت عمر بٹ گذشتہ ہفتے یہاں انتقال کر گئے ۔انہیں کچھ عرصہ قبل کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کا علاج شروع ہوا ۔وہ تقریبا ً ایک ماہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے بالآخر اپنے خالق حقیقی کو جا ملے ۔عمر بٹ کی نماز جنازہ مکی مسجد میں اد ا کی گئی جس میں ان کے قریبی عزیز و اقارب، دوست احباب کے علاوہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی اور کمیونٹی ارکا ن نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔عمر بٹ کی جواں سال موت پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی ۔کمیونٹی ارکان اور ان کے دوست احباب نے عمر بٹ کی خدمات ،کمیونٹی دوستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور بروکلین ایک عظیم دوست ،بھائی اور کمیونٹی رکن سے محروم ہو گیا ہے ۔
عمر بٹ کی رسم قل مکی مسجد میں ادا کی گئی جس میں مکی مسجد کے امام کے علاوہ المہدی سنٹر کے علامہ ڈاکٹر شہباز احمد، مولانا رائے علی ، مولونا سفیر علوی کے علاوہ ثناءخوانان محمد اصغر چشتی، رانا اخلاق احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر علماءکرام نے عمر بٹ مرحوم کی مغفرت اور اویس بٹ سمیت ان کے بھائیوں اور اہل خانہ و عزیز اقارب کے لئے صبر کی خصوصی دعا کی ۔دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ عمر بٹ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔اویس بٹ نے ان تمام افراد کو شکرئیہ اد اکیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button