پاکستان

مسلم لیگ (ن) امریکہ کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی گولڈن جوبلی

روحیل ڈار کی صدارت میں منعقدہ تقریب کے اہتمام میں میاں فیاض سمیت پارٹی قائدین کے علاوہ اہم سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین ، کرسچئین اور کشمیری کمیونٹی کے قائدین کی شرکت

ہم سب نیویارک سے پاکستان کے 22کروڑ عوام کو آج یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اوورسیز میں ، اپنے ہم وطنو کی جشن آزادی پاکستا ن کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں

جشن آزادی کی گولڈن جوبلی اس عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک جمہوری ، فلاحی مملکت بنانے اور بانیان پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے مسلم لیگ ہاو¿س بروکلین کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ روحیل ڈار کی صدارت میں منعقدہ تقریب کے اہتمام میں میاں فیاض، احمد جان ، چوہدری پرویز اختر سمیت پارٹی قائدین کے علاوہ اے این پی تاج اکبر خان ، بہادر علی شاہ اور پاکستانی کرسچئین ایسوسی ایشن جیمز سپرئین ، کشمیری کمیونٹی کے تاج خان کے مقامی قائدین اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بارگاہ رسالتﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔چوہدری پرویزا ختر نے تلاوت قرآن مجید کی سعات حاصل کی جبکہ راجہ رزاق نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔نظامت کے فرائض میاں فیاض نے ادا کئے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب نیویارک سے پاکستان کے 22کروڑ عوام کو آج یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اوورسیز میں ، اپنے ہم وطنو کی جشن آزادی پاکستا ن کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے باہر 80لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شکل میں ایک پاکستان آباد ہے ۔ ہم پاکستان سے دور ضرور ہیں لیکن پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے۔میاں فیاض نے مزید کہا کہ آزادی کی قدر اُن سے پوچھیں کہ جو غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ہم جہاں پاکستان کس جشن آزادی منا رہے ہیں تو ساتھ اپنے مظلوم کشمیری عوام کو بھی یاد کررہے ہیں ۔جیسے ہمیں آزاد ہوئے 75سال ہو گئے ہیں ، ویسے ہی انہیں اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے 75سال ہو گئے ہیں ۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر ، تکمیل پاکستان کا ایجنڈا مکمل نہیں ۔ہم آج یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ انشاءاللہ کشمیر اور کشمیری عوام کی آزادی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے

مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے احمد جان ، راجہ رزاق، اعجاز بٹ اور بابر بٹ سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے استحکام ، مضبوطی اور ترقی میں اس کے دفاع اور معیشت بہت اہم ہوتے ہیں ۔قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے مشن کو آگے بڑھانے والے میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دفاع ِ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اور پاکستان کو معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بنانے کی کامیاب بنیادیں رکھیں ۔ایسا پاکستان کی آزادی ، ترقی اور مضبوطی کو نہ دیکھنے والے ، نہیں چاہتے تھے ۔ ایسی طاقتوں نے عمران خان کو استعمال کیا اور میاں نواز شریف کے ادوارمیں پاکستان نے جتنی ترقی کی تھی ، اس کو ریورس گئیر لگوانے کی کوشش کی ۔

تقریب سے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) ، اے این پی کے رہنما تاج اکبر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹے صوبوں کے عوام کو ان کے حقوق کا احساس دلایا جائے ، سب کو ساتھ لے کر چلا جائے ، ہم سب اپنے انفرادی کے ساتھ ساتھ اجتماعی کردار کو بھی یقینی بنائیں تو دیکھیں ملک کیسے دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا ہے ۔

کرسچئین ایسوسی ایشن کے جیمز سپرئین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقلیتی برادریاں ، قائد اعظم پاکستان چاہتی ہیں جہاں سب برابر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہیں یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منانا چاہئیے کہ ہم سب مل کر قیام پاکستان کے حقیقی اغراض و مقاصد کو یقینی بنائیں گے ۔

کشمیری کمیونٹی کے تاج خان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ایک دن آئے گا کہ جب کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ٹوٹیں گی اور آزادی کو سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اوراس کی فاشسٹ حکومت نے کشمیر میں جو ظلم کا بازار گرم کر ررکھا ہے ، اس کے خلاف میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو آزادی دے کر تقسیم برصغیر کے نا مکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جائے
تقریب سے خطاب کے دوران راجہ رزاق، محمد سلیم سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جشن آزادی کی گولڈن جوبلی اس عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک جمہوری ، فلاحی مملکت بنانے اور بانیان پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے
تقریب میں شرکاءنے مل کر پاکستان کے جشن آزادی کی گولڈن جوبلی کا کیک کاٹا تو فضاءپاکستان زندہ آباد اور کشمیر بنے کا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

PMLN USA, JAshan e Azadi e Pakistan

Related Articles

Back to top button