بین الاقوامی

ڈاکٹر عبدالرحمن عبد نے حلقہ رومی و اقبال کے نام سے تنظیم قائم کر دی

”حرا“ کے نام سے قائم کی جانیوالی تنظیم کے قیام کامقصد مولانا محمد جلال الدین رومی اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شاعری میں موجود تعلیمات اور ان کے فیض کو عام کرنا ہوگا

حلقہ رومی و اقبال کے قیام کا باقاعدہ اعلان 21نومبر کوسٹیٹن آئی لینڈ میں ”آمنا“ تنظیم کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کیا جائیگا،ڈاکٹر عبدالرحمن عبد

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک میں پچاس سال سے مقیم ،اسلامی تنظیم ایسوسی ایشن آف مسلمز آف نارتھ امریکہ ( آمنا)کے بانی چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمن عبد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تنظیم ” آمنا“ کے تحت ایک ذیلی ادارے کا آغا کررہے ہیں جس کا مقصد مولانا محمد جلال الدین رومی اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شاعری میں موجود تعلیمات اور ان کے فیض کو عام کرنا ہوگا۔ اس حلقہ کاباقاعدہ آغاز انشاءاللہ اس آنے والے یوم مولود مصطفےٰﷺ12ربیع الاول ، مورخہ21 نومبر2018، بروز بدھ کو ایک خصوصی تقریب میں ہوگا۔
یہ تقریب سٹیٹن آئی لینڈ ہلٹن ہوٹل (نیویارک) میں منعقد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ تنظیم ایسوسی ایشن آف مسلمز آف نارتھ امریکہ کا افتتاح بھی دو سال پہلے 2012 میں12 ربیع الاول کو ہی اور اسی مقام پر ہی ہوا تھا۔ اسی برس ، آمنا تنظیم نے ایک بین الاقوامی میلاد کانفرنس کا انعقاد ، لانگ آئی لینڈ کے وسیع و عریض ہال ،ناسا کو لیسیم میں کیا تھا جس میں لگ بھگ بارہ ہزار افراد نے بلا ادائیگی داخلہ فیس شرکت کی تھی اور جس کے مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر محترم شیخ الاسلاما ڈاکٹر طاہر القادری تھے۔
حلقہ رومی و اقبال کے ابتدائی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد جشن میلاد النبی ﷺمنایا جائے گا جس میں حمدو نعت ، موضوعاتی تقاریر اور عشایئے کے بعد ایک بابرکت محفل سماع کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔صوفیانہ روایات کے مطابق منعقد ہونے والی اس محفل قوالی کیلئے کراچی سے نامور قوال حمزہ اکرم اور ان کے ساتھیوں کو با لخصوص بلوایا جا رہا ہے جن کے خاندان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ گذشتہ چھپیس پشتوں سے اسی کام میں مشغول ہیں اور ان کا سلسلہ حضرت امیر خسرو تک پہنچتا ہے۔

Related Articles

Back to top button